شادمان:جعلی سرکاری افسر ساتھی سمیت گرفتار

Feb 11, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر)شادمان پولیس نے جعلی سرکاری افسر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ملزم جعلی سرکاری افسر بن کر جیل روڈ پر گشت کر رہا تھا۔

تفصیل کے مطابق شادمان پولیس نے مشکوک جانتے ہوئے ملزم اور گاڑی کو چیک کیا ،ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم وسیم سرکاری افسر نہیں ،وہ تحصیل کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی نکلا۔ ملزم اپنے علاقہ میں بھی اپنا تعارف بطور سرکاری افسر کراتا تھا۔ملزموں وسیم امجد اور وسیم شوکت سے 2بندوقیں ، میگزینز اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ۔مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔

(روز نامہ دنیا)

*************