آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پنجاب پولیس کے غازیوں اور دوران ڈیوٹی انتقال کرنے والے ملازمین کیلیے کوششیں رنگ لے آئیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پنجاب پولیس کے غازیوں اور دوران ڈیوٹی انتقال کرنے والے ملازمین کیلیے کوششیں رنگ لے آئیں۔
آئی جی پنجاب نے پولیس کانسٹیبلان کی مالی امداد کے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے۔
پنجاب حکومت دہشت گردی کے واقعات کے شہداء اور دوران سروس انتقال کرنے والے پولیس ملازمین کیلئے 120 کروڑ کے فنڈز پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔ آئی جی پنجاب
پولیس ملازمین کیلئے خصوصی پیکج اور فنڈز کی فراہمی پر پنجاب حکومت کے شکر گذار ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، پنجاب پولیس کے غازیوں اور دوران ڈیوٹی انتقال کرنے والے ملازمین کی ویلفیئر کیلئے بڑے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں اور اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب  کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کانسٹیبلان کی مالی امداد کے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کی فائل پر دستخط کرکے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ یہ رقم دوران سروس انتقال کرنے والے پولیس ملازموں کیلئے منظور کی گئی ہے جو بہت جلد انکی فیملیز تک پہنچا دی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دہشت گردی کے واقعات اور ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہید ہونے والے ملازمین کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہوا ہے اور شہداء کے ساتھ ساتھ دوران سروس انتقال کرنے والے پولیس ملازمین کیلئے 120 کروڑ کے فنڈز پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی فراہم کردہ رقم پولیس ملازمین کی امانت ہے اور بہت جلد حق داروں تک پہنچا دی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود اور مشکلات کے ازالے کیلئے خصوصی پیکج اور فنڈز کی فراہمی پر پنجاب حکومت کے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی ویل?فیئرکے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 58)

نایاب حیدر

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Saturday, February 11, 2023