آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ننکانہ میں شہریوں کے تشدد سے شہری کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ننکانہ میں شہریوں کے تشدد سے شہری کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس۔
ڈی ایس پی ننکانہ سرکل، نواز ورک اور ایس ایچ او واربرٹن، فیروز بھٹی کو فوری طور پر معطل کردیا۔
ڈی آئی جی آئی اے بی امین بخاری اور ڈی آئی جی سپیشل برانچ راجا فیصل کو موقعہ پر پہنچ ذمہ داروں اور غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ننکانہ میں شہریوں کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام تشدد کرکے شہری کو ہلاک کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ننکانہ سرکل، نواز ورک اور ایس ایچ او واربرٹن، فیروز بھٹی کو فوری طور پر معطل کر کے آر پی او شیخوپورہ ریجن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے نے ڈی آئی جی آئی اے بی امین بخاری اور ڈی آئی جی سپیشل برانچ راجا فیصل کو موقعہ پر پہنچ کرذمہ داروں اور غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔انہوں نے کہا قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں چاہے وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہولہذا واقعہ کے ذمہ داروں جبکہ غفلت اور کوتاہی کے مرتکب کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 57)

نایاب حیدر

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Saturday, February 11, 2023