آئی جی پنجاب کا صوبے کے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز اور یونٹس سربراہان کو اپنے اسلحہ خانوں اور کوت کی انسپکشن یقینی بنانے کا حکم
آئی جی پنجاب نے اسلحہ خانوں کی انسپکشن اور صفائی مکمل ہونے کی رپورٹس 28 فروری تک سنٹرل پولیس آفس طلب کر لیں۔
جن اہلکاروں کے زیر استعمال اسلحہ ہے، اسکی صفائی ستھرائی کے ذمہ دار وہ خود ہونگے۔ ڈاکٹر عثمان انور
یکم مارچ کے بعد میں خود یا میرے منتخب نمائندے صوبے کے کسی بھی ضلع کے فیلڈ وزٹس کرکے اسلحہ سرپرائز انسپکشن کریں گے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے کے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز اور یونٹس سربراہان کو اپنے اسلحہ خانوں اور کوت کی انسپکشن یقینی بنانے کا حکم جاری کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام افسران اسلحہ خانوں کی انسپکشن رپورٹس مکمل کرکے 28 فروری تک سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں پولیس کے زیر استعمال اسلحہ کی باقاعدگی سے صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جن اہلکاروں کے زیر استعمال اسلحہ ہے، اسکی صفائی ستھرائی کے ذمہ دار وہ خود ہونگے۔ آئی جی پنجاب نے پولیس کے زیر استعمال اسلحہ کی صفائی کی تفصیلی رپورٹس بھی سنٹرل پولیس آفس بھجوانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یکم مارچ کے بعد میں خود یا میرے منتخب نمائندے صوبے کے کسی بھی ضلع کے فیلڈ وزٹس کرکے اسلحہ کی سرپرائز انسپکشن کریں گے اور اگر کسی جگہ ہدایات پر عمل درآمد نظر نہ آیا تو ذمہ داران کے خلاف کاروائی میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے اسلحہ کی صفائی اور انسپکشن کے حوالے سے یہ ہدایات تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور یونٹ سربراہان کو بذریعہ مراسلہ جاری کی ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 56)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************