آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا صوبہ بھر میں پٹرول کی ناجائز ذخیرہ اندوزی کرنے والے ڈپوز اور ایجنسیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کریک ڈاؤن کا حکم
ناجائز ذخیرہ اندوزی سے پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے مالکان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں۔ آئی جی پنجاب
آر پی اوز اور ڈی پی اوز ناجائز ذخیرہ اندوزی کرنے والے ڈپوز اور ایجنسیوں کے خلاف ذاتی نگرانی میں کاروائیوں کو یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور
پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرکے شہریوں کیلئے مشکلات اور پریشانی کا باعث بننے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں پٹرول کی ناجائز ذخیرہ اندوزی کرنے والے بڑے ڈپوز اور ایجنسیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ ناجائز ذخیرہ اندوزی کرنے والے تمام پٹرول ڈپوز اور ایجنسیوں کے خلاف ذاتی نگرانی میں کاروائیوں کو یقینی بنائیں اور پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرکے شہریوں کیلئے مشکلات اور پریشانی کا باعث بننے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ناجائز ذخیرہ اندوزی سے پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے بڑے ڈپوز مالکان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں اور انکی رپورٹس بھی باقاعدگی سے سی پی او آفس بھجوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کے غیر قانونی دھندے میں ملوث ڈپوز مالکان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے ڈپو مالکان کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 54)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************