آئی جی کا اے ایس پی کیلئے تعریفی سر ٹیفکیٹ کا اعلان

Feb 02, 2023

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تین ماہ سے لاپتہ نوجوان کو بحفاظت بازیاب کروانے پر اے ایس پی صدر سرگودھا کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا ہے۔

بھاگٹانوالہ سرگودھا کا رہائشی بیس سالہ احتشام عزیز گذشتہ برس اگست میں گھر سے بائیک پر نکلا اور لاپتہ ہوگیا۔

والدین کی درخواست پر احتشام عزیز کا کیس جبری گمشدہ افراد کی رہائی کیلئے بنائے گئے کمیشن میں بھی پیش ہوا۔

اے ایس پی عثمان عزیز میر کی سربراہی میں  پولیس ٹیم نے ان تھک محنت سے لاپتہ نوجوان کو راولپنڈی میں ٹریس کرکے والدین سے ملوا دیا ۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ مشکلات کے شکار شہریوں کی مدد اور سہولت ک۔ لئے کمیونٹی پولیسنگ کے تحت اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ 

 

(روز نامہ سٹی42)

************