بتیسویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل افسران کا سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ، آئی جی پنجاب نے افسران سے خطاب کیا۔

 انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے روایتی پولیسنگ سے آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ آئی جی پنجاب
دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظرصوبہ بھر میں سرچ، سویپ، کومبنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور
کرپشن، اختیارات کے تجاوز اور غیر ذمہ دارانہ رویے پر زیروٹالرینس کے تحت اقدامات میں تیزی لائی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب
بتیسویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل افسران کا سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ، آئی جی پنجاب نے افسران سے خطاب کیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے روایتی پولیسنگ سے آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کا سفر تیزی سے جاری ہے اور جرائم کے قلع قمع کے ساتھ ساتھ شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں ماڈرن پریکٹس اور طریقہ کار کو فروغ دیا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظرصوبہ بھر میں سرچ، سویپ، کومبنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے اور سماج دشمن و شرپسند عناصر اور انکے سہولت کاروں کے قلع قمع کا عمل جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس خدمت مراکز اور ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں پولیس خدمت کاؤنٹرز سینکڑوں شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شہریوں کے مسائل کے بلا تاخیر ازالے کیلئے 1787 کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کو مزید فعال کیا گیا ہے اورسینئر افسران کے ساتھ ساتھ میں خود روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی کالز سن رہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ عدم اندراج ِمقدمہ یا ناقص تفتیش کی درخواستوں پر ڈی ایس پیز کو شوکاز نوٹسز دئیے جارہے ہیں جبکہ ایس ایچ اوز سمیت دیگر ذمہ داران کو معطل کرکے محکمانہ کاروائی کی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شفاف اورغیر جانبدار احتساب میری پالیسی کا بنیادی جزو ہے اسی لئے کرپشن، اختیارات کے تجاوز اور نان پروفیشنلزم پر زیروٹالرینس کے تحت اقدامات میں تیزی لائی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس کے مطالعاتی دورے پر آئے بتیسویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
نیشنل انسیٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی سے آئے وفد میں 39 زیر تربیت افسران شامل تھے جنہیں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز وقاص نذیر نے پنجاب پولیس کی ورکنگ، پیشہ ورانہ امور،سپیشلائزڈ فورسز بارے بریفنگ دی۔ زیر تربیت افسران کو پنجاب پولیس کی جدید سروسز اور آپریشنل طریقہ کار بارے دستاویزی فلم بھی دکھا ئی گئی۔ آئی جی پنجاب نے افسران کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے پولیس تمام سرکاری اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے اور اس حوالے سے کوارڈی نیشن کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ا ٓئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس سمیت تمام سرکاری اداروں کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہونی چاہئیے، اسی صورت ہم اپنی ذمہ داریاں انصاف کے ساتھ ادا کرسکتے ہیں۔ زیر تربیت افسران نے پولیس فورس کے پیشہ ورانہ امور اور درپیش چیلنجز بارے مختلف سوالات بھی پوچھے۔مطالعاتی دورے کے اختتام پر آئی جی پنجاب اور زیر تربیت افسران کے مابین یادگاری سووینئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ راجہ رفعت مختار،ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چوہدری، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز وقاص نذیر،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ اور ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 44)

نایاب حیدر

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Thursday, February 2, 2023