پنجاب پولیس نے میانوالی میں تھانہ مکڑ وال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، حملہ آور پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے پسپا ہوکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

 
پنجاب پولیس نے میانوالی میں تھانہ مکڑ وال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، حملہ آور پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے پسپا ہوکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
آئی جی پنجاب کا ایس ایچ او مکڑ وال سے ٹیلی فونک رابطہ،بہادری و فرض شناسی پر ایس ایچ او اور محرر کو شاباش دے کر حوصلہ افزائی کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا اہم اقدام، میانوالی حملے کے پیش نظر خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔
چار رکنی کمیٹی آر پی او سرگودھا کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے تعاقب کیلیے سرچ اور کومبنگ آپریشنز پلان کرے گی۔
آئی جی پنجاب کی میانوالی بلخصوص تھانہ مکڑوال اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز میں تیزی کی ہدایت
دہشت گرد عناصر اور انکے سہولت کاروں کو زیرو ٹالرینس کے تحت کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ آئی جی پنجاب
 پنجاب پولیس میانوالی نے تھانہ مکڑ وال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور دہشت گرد پسپا ہوکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ایچ او مکڑ وال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بہادری و فرض شناسی کے مظاہرے پر ایس ایچ او اور تھانہ محرر کو شاباش دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ دہشت گرد عناصر کا تعاقب جاری رکھتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس اور سپیشل برانچ آپریشن میں میانوالی پولیس کو بھرپور معاونت فراہم کریں۔ ڈی پی او میانوالی محمد نوید پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔
مزید برآں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا اہم اقدام، میانوالی حملے کے پیش نظر خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔ چار رکنی کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز وقاص نذیر اور ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس شامل ہیں۔ مذکورہ کمیٹی آر پی او سرگودھا کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے تعاقب کیلیے سرچ اور کومبنگ آپریشنز پلان کرے گی۔ آئی جی پنجاب نے میانوالی بالخصوص تھانہ مکڑوال اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز میں تیزی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اور ایجنسیوں کے ساتھ مل کر میانوالی میں بھرپور سرچ آپریشن کئے جائیں اور دہشت گرد عناصر اور انکے سہولت کاروں کو زیرو ٹالرینس کے تحت کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 41)

نایاب حیدر

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, January 31, 2023