رانا ایاز سلیم سی پی او گوجرانولہ تعینات، پنجاب حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

رانا ایاز سلیم سی پی او گوجرانولہ تعینات، پنجاب حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
رانا ایاز سلیم کا شمار پاکستان پولیس سروس کے فرض شناس، قابل اور ایماندار افسران میں ہوتا ہے۔
رانا ایاز سلیم نے بطور ڈی پی اوخانیوال، ساہیوال، ننکانہ صاحب اور اٹک فرائض سر انجام دئیے۔
رانا ایاز سلیم ایس ایس پی ایڈمن اورایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور بھی تعینات رہ چکے ہیں۔
رانا ایاز سلیم اس سے قبل ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ کے عہدے پرتعینات تھے۔

پنجاب حکومت نے پاکستان پولیس سروس کے انتہائی قابل، فرض شناس اور ایماندار آفیسر ایس ایس پی رانا ایاز سلیم کو سی پی او گوجرانولہ تعینات کردیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے۔ رانا ایاز سلیم اس سے قبل ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ کے عہدے پرتعینات تھے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ایاز سلیم کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 31 ویں کامن سے ہے۔ انہوں نے 2004 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس آف پاکستان جوائن کی۔ رانا ایاز سلیم نے بطور ڈی پی اوخانیوال، ساہیوال، ننکانہ صاحب اور اٹک فرائض سر انجام دئیے۔ رانا ایاز سلیم ایس ایس پی ایڈمن اورایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور بھی تعینات رہ چکے ہیں۔رانا ایاز سلیم بطور ایس پی ماڈل ٹاؤن لاہور اور صدر فیصل آبادبھی تعینات رہے۔ وہ بطور ایس ڈی پی او چنیوٹ سرکل جھنگ، ڈیفنس سرکل لاہور بھی تعینات رہے۔ کیرئیر کے آغاز میں رانا ایاز سلیم نے بطور اے ایس پی درخشاں کراچی، فیروز آباد کراچی اور کھارادار کراچی بھی خدمات انجام دیں۔ پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران رانا ایاز سلیم پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں اہم عہدوں پر فائض رہے۔انہوں نے سنٹرل پولیس آفس کراچی اور لاہور کے علاوہ سپیشل برانچ پنجاب میں بھی اپنی خدمات انجام دیں ہیں اور ان کا شمار کرائم فائٹر اور بہترین سپروائزر افسران میں کیا جاتا ہے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 39)

نایاب حیدر

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Monday, January 30, 2023