پنجاب حکومت نے سہیل اختر سکھیرا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
سہیل اختر سکھیرا اس سے قبل ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
انہوں نے بطور ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب،پی ایچ پی، وی وی آئی پی سکیورٹی اور ٹریننگ پنجاب کے عہدوں پرادا کیے۔
سہیل سکھیرانیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس، سی ٹی ڈی اور بطور ترجمان پنجاب پولیس بھی فرائض ادا کر چکے ہیں۔
سہیل اختر سکھیرا کا شمار پاکستان پولیس سروس کے انتہائی ایماندار، فرض شناس اور قابل افسران میں ہوتا ہے۔
پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی سہیل اختر سکھیراکو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورکے عہدے پر تعینات کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیاہے۔ سہیل اختر سکھیرا اس سے قبل ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سہیل اختر سکھیرا نے 2001میں بطور اے ایس پی پاکستان پولیس سروس کو جوائن کیا، ان کا کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے28ویں کامن سے ہے۔ پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران سہیل اختر سکھیرا بطور ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی پی ایچ پی،ڈی آئی جی وی وی آئی پی سکیورٹی اورڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب کے عہدوں پر بھی فرائض انجام سر چکے ہیں۔ سہیل سکھیرا بطور ایس ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی ڈویژن لاہور، آپریشنز لاہوراور سنٹرل پولیس آفس میں بطور اے آئی جی لاجسٹک اور اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی بھی تعینات رہ چکے ہیں۔سہیل سکھیرانیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس اور سی ٹی ڈی میں بھی فرائض ادا کر چکے ہیں۔ سہیل سکھیرا لاہورکے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، سیالکوٹ، اسلام آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان میں بھی مختلف عہدوں پر فائض رہے۔سہیل اختر سکھیرا کا شمار پاکستان پولیس سروس کے انتہائی ایماندار، فرض شناس اور قابل افسران میں ہوتا ہے جنہوں نے پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران ملنے والی ہر ذمہ داری کو انتہائی احسن انداز میں ادا کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 38)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
