لاہور سمیت پنجاب سے 12مبینہ دہشتگرد گرفتار، اسلحہ بارود برآمد

Jan 28, 2023

لاہور (کرائم رپورٹر)محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی )نے لاہور سمیت پنجاب سے 12مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ بارود اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک دہشتگرد کو لاہور کے علاقہ مستی گیٹ سے گرفتار کیا گیا ، سی ٹی ڈی  ترجمان کے مطابق دیگر دہشتگردوں کو راولپنڈی ، جہلم ، خوشاب اور مظفر گڑھ سے گرفتار کیا گیا ، دہشتگردوں کے خلاف سی ٹی ڈی پولیس سٹیشن میں 5 مختلف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی،دہشتگردوں کی گرفتار ی کیلئے 48کومبنگ آپریشن بھی کئے گئے ، کومبنگ آپریشن کے دوران 414 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی ۔

(روز نامہ دنیا)

**************