آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے احسن اقدام ، خود شکایات سن کر احکامات جاری کریں گے ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے احسن اقدام ، خود شکایات سن کر احکامات جاری کریں گے ۔
ڈاکٹر عثمان انور آج بروز اتوار صبح ساڑھے 10 بجے 1787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر میں موجود ہونگے ۔
صوبہ بھر سے شہری پولیس سے متعلقہ کسی بھی درپیش مسئلہ کے حوالے سے ٹال فری نمبر 1787 پر کال کرکے آئی جی پنجاب سے براہ راست بات کر سکتے ہیں .
شہری بذریعہ کال ، ایس ایم ایس  ، ای میل یا دیگر ذرائع سے شکایات آئی جی پنجاب کو بھجوا سکتے ہیں ۔
لانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور آج سنٹرل پولیس آفس میں 1787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر میں شہریوں کی جانب سے آنے والی شکایات خود سنیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اتوار کی صبح ساڑھے 10 بجے 1787 کمپلینٹ سنٹر میں موجود ہونگے ۔ صوبہ بھر سے شہری پولیس سے متعلقہ اپنے کسی بھی درپیش مسئلہ کے حوالے سے ٹال فری نمبر 1787 پر کال کرکے آئی جی پنجاب سے براہ راست بات کر سکتے ہیں ۔ شہری بذریعہ کال ، ایس ایم ایس  ، ای میل یا دیگر ذرائع سے شکایات آئی جی پنجاب کو بھجوا سکتے ہیں جن کے فی الفور ازالے کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور موقع پر ہی احکامات جاری کریں گے ۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 34)

نایاب حیدر

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, January 28, 2023