آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے عراقی پولیس کے تین رکنی وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے عراقی پولیس کے تین رکنی وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات
عراقی وفد نے پنجاب پولیس کے تربیتی نصاب او ر پولیس یونیفارم کی تیاری بارے آگاہی لی۔
ڈی آئی جی لاجسٹکس عراقی وفد کو یونیفارم کیلئے کپڑے کے انتخاب، خریداری ا ور ڈیزائن میں ہر ممکن معاونت کریں۔ آئی جی پنجاب
عراقی وفد کے سربراہ عبدالخالق بدری نے ٹریننگ اوریونیفارم کے حوالے سے تعاون پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
عراقی پولیس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے پنجاب پولیس کی خدمات ہروقت دستیاب ہیں۔ آئی جی پنجاب  

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس عراقی پولیس فورس کو ٹریننگ دینے کے حوالے سے نہ صرف ہر ممکن تعاون کرے گی بلکہ ان کی استعداد کار میں اضافے کے لیے بھی ہر ممکن معاونت کرے گی۔ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کوہدایت کی کہ وہ عراقی وفد کے ساتھ پولیس فورس کے ریکروٹمنٹ کورس، کپیسٹی بلڈنگ پروگرامز سمیت دیگر تربیتی نصاب شئیر کریں اور اس حوالے سے کلوز کوارڈی نیشن اور انفارمیشن شئیرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کےعلاوہ ٹریفک مینجمنٹ، حساس مقامات اور غیر ملکیوں کی شہریوں کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو خدمات کی فراہمی کیلئے مصروف عمل ہے اور پنجاب پولیس کے وسیع تجربے کو عراقی پولیس کے ساتھ نہ صرف شیئر کیا جائے گابلکہ ٹریننگ کے شعبے میں جدید مہارتوں سے بھی آگاہی دی جائے گی۔ انہو ں نے ڈی آئی جی لاجسٹکس کو ہدایت کی کہ وہ عراقی پولیس افسران کو یونیفارم کیلئے کپڑے کے انتخاب، خریداری ا ور ڈیزائن میں بھرپور معاونت کریں تاکہ عراقی پولیس کی ضرورت کے مطابق بہترین یونیفارم میسر آسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں عراقی پولیس کے تین رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل انسپکٹرعبدالخالق بدری کی قیادت میں آئے وفد میں میجر محمد رحیم اورمیجر زیدون یٰسین ہادی شامل تھے جبکہ عراقی وفد نے پنجاب پولیس کے تربیتی نصاب او ر پولیس یونیفارم کی تیاری بارے آگاہی لی۔ دوران ملاقات پولیس فورس کی پیشہ ورانہ تربیت اور استعداد کار بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
عراقی وفد کے سربراہ عبدالخالق بدری نے ٹریننگ اوریونیفارم کے حوالے سے تعاون پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے میں پنجاب پولیس کی خدمات اور قربانیوں کو بھی سراہا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ صوبے میں آنے والے غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے پنجاب پولیس کا سپیشل پروٹیکشن یونٹ شب و روز مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہاکہ عراقی پولیس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے پنجاب پولیس کی خدمات ہروقت دستیاب ہیں۔ ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب نے عراقی وفد کے سربراہ کو پنجاب پولیس کا یادگاری سووینئر بھی دیا۔ دوران ملاقات ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ،ذوالفقار حمید،ڈی آئی جی آپریشنز،وقاص نذید، ڈی آئی جی ٹریننگ، کامران عادل اورڈی آئی جی لاجسٹکس شارق کمال صدیقی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

 

(ہینڈ آؤٹ 32 )
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

 

Press Release Date: 
Thursday, January 26, 2023