عثمان انور نئے آئی جی پنجاب تعینات، وفاقی حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
عثمان انور ان دنوں بطور ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس فرائض سر انجام رہے تھے۔
عثمان انور اس سے قبل پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔
عثمان انور کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے تئیسویں کامن سے ہے۔ انہوں نے 1995 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی۔
عثمان انور نے پرائم منسٹر آفس اسلام آباد، سی ٹی ڈی، سی آئی ڈی ڈی پی اوز سرگودھا اور اوکاڑہ سمیت سندھ، پنجاب اور اسلام آباد پولیس میں اہم عہدوں پر فرائض ادا کئے ہیں۔۔
ڈاکٹر عثمان انور کو اہم عہدوں پر فرائض کی ادائیگی کا وسیع تجربہ حاصل ہے، وہ اب پنجاب پولیس کی کمان سنبھالیں گے۔۔۔
وفاقی حکومت نے پاکستان پولیس سروس کے سینئر آفیسر ڈاکٹر عثمان انور کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب تعینات کر دیا ہے اور اس حوالے سے تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ عثمان انور ان دنوں بطور ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس فرائض سر انجام رہے تھے۔
عثمان انور کا شمار پاکستان پولیس سروس کے انتہائی پروفیشنل، ایماندار اور فرض شناس افسران میں ہوتا ہے۔ عثمان انور کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے تئیسویں (23)کامن سے ہے۔ انہوں نے 1995 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی۔ عثمان انور اس سے قبل پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔ عثمان انور نے سی ٹی ڈی پنجاب، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد، سی آئی ڈی اور بطور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بھی فرائض ادا کئے ہیں۔ عثمان انور نے پرائم منسٹر آفس اسلام آباد، ڈی پی او اوکاڑہ، ڈی پی او سرگودھا، ٹیلی کمیونیکیشن اور ایلیٹ پولیس میں بھی فرائض سر انجام دئیے ہیں۔ عثمان انور نے پنجاب، سندھ اور اسلام آباد پولیس میں بھی اہم عہدوں پر فرائض ادا کئے، انہیں لاہور، کراچی، حیدر آباد سمیت دیگر بڑے شہروں اور حساس عہدوں پر فرائض کی ادائیگی کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ اب بطور سربراہ پنجاب پولیس کی کمان سنبھالتے ہوئے اپنے فرائض ادا کریں گے۔۔۔
(ہینڈ آؤٹ 30 )
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
