آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر چائنیز نیو ائیر نائٹ پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات
ڈی آئی جی آغا محمد یوسف نے چینی قونصلیٹ اور چینی شہریوں کی رہائش گاہوں کے دورے کیے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
چائنیز نیو ائیر کی تقریبات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے سلسلے میں ڈی آئی جی آغا محمد یوسف نے چائنیز قونصلیٹ اور رہائش گاہوں کے دورے کیے اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آغا محمد یوسف کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کی ہدایات پر پورے پنجاب میں چائنیز کے لیے فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی اور سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چائنیز حساس مقامات کو فول پروف بنانے کے لیے سکیورٹی کے ہر پہلو کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ چائنیز نیو ائیر نائٹ کے موقع پر کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ دیکھنے میں نہ آیا ہے اور اس کا سہرا میرے جوانوں کو جاتا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ 28 )
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

