آئی جی پنجاب کی ہارڈ کور پولیسنگ اور سرچ و کومبنگ آپریشن میں تیزی کے احکامات کی بدولت ماہ جنوری میں صوبہ بھر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ۔۔۔
سیف سٹی ریکارڈ کے مطابق ماہ جنوری کے دوران صوبہ بھر میں ڈکیتی ، چوری اور قتل کے مقدمات کے اندراج کی کالز میں 23 فیصد کمی
صوبہ بھر میں 9768 اشتہاری ملزمان سمیت ڈکیتی ، چوری ، راہزنی اور منشیات فروشی سمیت جرائم کی مختلف کیٹیگریز میں ملوث 61218 ملزمان گرفتار
یکم جنوری سے 20 جنوری تک صوبہ بھر میں 255 گینگز کے 720 ملزمان گرفتار ، 3177 مقدمات ٹریس اور 14283881 کا مال مسروقہ برآمد
موٹر سائیکل اور گاڑیاں چھیننے کے واقعات کی کالز میں 30 فیصد جبکہ چوری کے واقعات کی کالز میں 19 فیصد کمی
صوبہ بھر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں نمایاں کمی ، زیرو ٹالرینس کے تحت بلا تفریق کاروائیاں جاری ۔
ڈکیتی ، قتل ، راہزی اور چوری کے مقدمات کے چالان عدالتوں میں بھجوانے کی شرح میں 23 فیصد اضافہ ہوا ۔
آئی جی پنجاب کی آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو جرائم کی شرح میں مزید کمی کیلئے کریک ڈاؤن مزید سختی سے جاری رکھنے کا حکم۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان کے صوبہ بھر میں ہارڈ کور پولیسنگ اور سرچ و کومبنگ آپریشنز میں تسلسل کے احکامات کی بدولت ماہ جنوری کے دوران نہ صرف صوبہ بھر میں ڈکیتی ، قتل ، راہزی اور چوری کے واقعات کی شرح میں 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے بلکہ پنجاب پولیس نے اس عرصہ کے دوران صوبہ بھر میں جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث 61218 خطرناک ڈاکوؤں ، چوروں ، راہزنوں ، منشیات فروشوں ، بدمعاشوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والے سماج دشمن عناصر کو گرفتار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سیف سٹی ریکارڈ کے مطابق ماہ جنوری کے دوران صوبہ بھر میں پکار 15 پر ڈکیتی ، راہزنی اور قتل سمیت سنگین جرائم کی وارداتوں کی کالز میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ماہ جنوری کے دوران صوبہ بھر میں اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 9768 اشتہاری گرفتار ہوچکے ہیں اسی طرح تمام اضلاع میں ڈکیتی ، چوری ، راہزنی ، منشیات فروشی اور بدمعاشی سمیت جرائم کی مختلف کیٹیگریز میں ملوث 61218 خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ یکم جنوری سے 20 جنوری تک منظم گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران صوبہ بھر میں 255 گینگز کے 720 ملزمان گرفتار ہوئے جن کی تفتیش سے 3177 مقدمات ٹریس ہوئے اور مجموعی طور پر 14283881 کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔ ماہ جنوری کے دوران صوبہ بھر میں ڈکیتی ، چوری اور قتل کے مقدمات کے اندراج میں 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی یے اسی طرح تمام اضلاع میں چوری اور نقب زنی کے واقعات کی کالز میں 23 فیصد کمی آئی ۔ موٹر سائیکل اور گاڑیاں چھیننے کے واقعات کی کالز میں 30 فیصد جبکہ چوری کے واقعات کی کالز میں 19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہا اور صوبہ بھر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ زیرو ٹالرینس کے تحت کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔ اسی طرح ڈکیتی ، قتل ، راہزی اور چوری کے مقدمات کی تفتیش کے موثر فالو اپ کی بدولت چالان عدالتوں میں بھجوانے کی شرح میں 23 فیصد اضافہ ہوا ۔
آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو جرائم کی شرح میں مزید کمی کیلئے کریک ڈاؤن مزید سختی سے جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع میں منظم جرائم میں ملوث عادی و پیشہ ور مجرمان کے اڈوں پر چھاپوں میں تیزی لائی جائے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ خطرناک گروہوں اور کریمنلز گینگز کو پابند سلاسل کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں ۔ عامر ذوالفقار خان نے تاکید کی کہ منشیات ، ناجائز اسلحے ، سٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی جاری رکھی جائے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام اضلاع میں سپروائزری افسران کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں اور کارکردگی رپورٹ باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں ۔
(ہینڈ آؤٹ 27 )
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************