آئی جی پنجاب کی زیر صدارت آر پی او آفس راولپنڈی میں کرائم میٹنگ اور پولیس لائنز میں ریجن کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ
تھانوں میں آنے والے شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے خود کو سائلین کی جگہ پر رکھ کر انکی تکلیف محسوس کریں۔ آئی جی پنجاب
یہی فارمولا آزما کر آپ صیحح معنوں میں عوام کی جان و مال کے محافظ اور خدمت گذار بن سکتے ہیں۔ عامر ذوالفقار خان
آئی جی پنجاب کا بے گناہ شہری کو قتل کے مقدمے میں ملوث کرنے پر ایس ایچ او روات اور ڈی ایس پی صدر کو معطل کرنے کا حکم
اختیارات سے تجاوز اور ناقص تفتیش پر سابقہ ایس ایچ او، رتہ امرال شکیل احمد بھی معطل جبکہ سب انسپکٹر شبیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
آئی جی پنجاب کا راولپنڈی ریجن کے تمام اضلاع میں سی آئی اے سنٹرز قائم اور جدید خطوط پر استوار کرنے کا حکم
راولپنڈی میں موٹر سائیکل چوری اور ہوائی فائرنگ کے واقعات پر زیرو ٹالرینس کے تحت سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ آئی جی پنجاب
اگرکسی سپروائزری افسر کی غفلت سے اہلکار کی شہادت ہوئی تو اس افسر کے خلاف کاروائی میں مجھے کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔ آئی جی پنجاب
شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے حلف کو پورا نہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو محکمہ میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ عامر ذوالفقار خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے کہاہے کہ پولیس کا کام خلقِ خدا کی خدمت، شہریوں کی جان ومال اورعزت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے اورپوری فورس کو بھرتی کے وقت لئے گئے اپنے حلف کوکبھی فراموش نہیں کرنا چاہئیے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ تھانوں میں آنے والے شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے خود کو سائلین کی جگہ پر رکھ کر انکی تکلیف محسوس کریں، اسی فارمولے کو آزما کر آپ صیحح معنوں میں عوام کی جان و مال کے محافظ اور خدمت گذار بن سکتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جو پولیس افسریا اہلکار اپنے حلف کی پاسداری کرنے میں ناکام ہے تو اسے پھر محکمہ میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔عامر ذوالفقار خان نے کہاکہ اگرکسی سپروائزری افسر کی غفلت سے کسی بھی پولیس والے کی شہادت ہوئی تو اس افسر کے خلاف کاروائی میں مجھے کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔ آئی جی پنجاب نے بے گناہ شہری کو قتل کے مقدمے میں ملوث کرنے پر ایس ایچ او روات اور ڈی ایس پی صدر کو معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی کو دونوں کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کاروائی کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی کو واقعہ کی ریگولر انکوائری کرکے تفصیلی رپورٹ بھیجنے کی ہدایت بھی کی۔ آئی جی پنجاب نے اختیارات سے تجاوز اور ناقص تفتیش پر سابقہ ایس ایچ او، رتہ امرال شکیل احمد معطل جبکہ سب انسپکٹر شبیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا۔آئی جی پنجاب نے راولپنڈی ریجن کے تمام اضلاع میں سی آئی اے سنٹرز قائم اور جدید خطوط پر استوار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی میں سی آئی اے یونٹ میں نفری کی تعداد کو ڈبل اور جدید وسائل فراہم کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کمانڈنٹ سہالہ ڈی آئی جی اشفاق احمد خان کو ہدایت کی کہ سی آئی اے میں جانے والے اہلکاروں کو سہالہ کالج میں دوران حراست تفتیش کے جدید سائنسی طریقہ کار کے حوالے سے 6 روزہ تربیتی کورس کروایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو ہدایت کی کہ راولپنڈی میں موٹر سائیکل چوری اور ہوائی فائرنگ کے واقعات پر زیرو ٹالرینس کے تحت سخت قانونی کاروائی کی جائے اور ایسے جرائم میں ملوث منظم اور پیشہ ور مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔ آئی جی پنجاب نے یہ ہدایات آر پی او آفس راولپنڈی میں ریجن کے تمام سپروائزری افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ اور پولیس لائنز راولپنڈی میں ریجن کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے جاری کیں۔ دوران اجلاس آئی جی پنجاب نے کرائم کے اعداد و شمار اور پولیس ٹیموں کی پرفارمنس کا جائزہ بھی لیا۔
آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی ریجن میں منظم جرائم میں ملوث خطرناک مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب جن سرکل میں کرائم کی شرح میں کمی نہ آئی وہاں ایس ایچ اوز کے ساتھ ساتھ سرکل افسران سے جواب طلبی کی جائے۔ عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ وسائل کی فراہمی کے باوجود جو افسران جرائم کنٹرول کے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے تو وہ خود کو کاروائی کیلئے تیار رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی آپریشن کو ہدایت کی کہ وہ تمام ڈی پی اوز سے مراسلہ لکھ کر سرٹیفیکیٹ لیں کہ 2021اور2022میں ریٹائرڈ ہونے والے تمام اہلکاروں کو واجبات کی ادائیگی اور پنشن کا اجراء ہو چکا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہریوں کی املاک پر قبضوں میں ملوث مافیاز اور انکے سہولت کاروں کے خلاف ایکشن میں تیزی لائی جائے اور راولپنڈی ریجن کو منشیات کی لعنت سے پاک اور اسمگلرز و ڈیلرز کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ایس پیز اپنا زیادہ تر وقت فیلڈ میں گذاریں اور موثر سپرویژن سے مجرمان کو جیلوں میں ڈال کر جرائم ریٹ میں کمی لائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ صنفی جرائم میں ملوث عادی مجرمان کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت ترین کاروائی کی جائے۔اس موقع پر آر پی او، سی پی او راولپنڈی سمیت ریجن کے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ 26 )
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
