ایس پی رینک پر پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کو بیجز لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد
ترقی پانے والوں میں عذیر احمد ، عبدالحنان ، بلال محمود سلہری ، محمد وقاص خان، ماہم خان ، عقیلہ نیاز نقوی اور لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید شامل ہیں ۔
آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے ایس پی رینک پر پروموٹ ہونے والے افسران کو بیجز لگائے ۔
محکمانہ ترقی ہر افسر کے کیرئیر کا حصہ اوراس کی ذمہ داریوں میں اضافے کا عکاس ہے ۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ پولیس افسران کے کیرئیر کا اہم حصہ اور اس کی ذمہ داریوں میں اضافے کا عکاس ہے ۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ماتحت سٹاف سے بہتر پرفارمنس لینا سپروائزری افسران کی ذمہ داری ہے لہذا ترقی پانےو الے افسران اپنا کمانڈنگ رول مزید تندہی کے ساتھ ادا کریں اور شہریوں کی بے لوث خدمت اور جان ومال کے تحفظ میں کوئی کسرنہ اٹھا رکھیں ۔ عامر ذوالفقار خان نے کہاکہ سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کی گائیڈلائنز کے مطابق شہریوں کو خدمات کی فراہمی اور جرائم کے قلع قمع کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پبلک سنٹرک اور جدید پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اورپولیس کے مثبت تشخص کو مضبوط بناتے ہوئے احساسِ تحفظ کی فضا کواجاگر کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں ایس پی رینک پر پروموٹ ہونے والے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی رینک پر پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کو بیجز لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقدکی گئی جس میں آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان اور ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کیپٹن (ر) احسان طفیل نے ایس پی رینک پر پروموٹ ہونے والے سات افسران کو بیجز لگائے ۔ ترقی پانے والوں میں عذیر احمد ، عبدالحنان ، بلال محمود سلہری ، محمد وقاص خان، ماہم خان ، عقیلہ نیاز نقوی اور لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید شامل ہیں ۔ آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے پروموٹ ہونے والے افسران کو محکمانہ ترقی پر مبارک باد دی ۔ پروموٹ ہونے والے تمام افسران نے شہریوں کی خدمت اور تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جیزاسٹیبلشمنٹ،ٹریننگ، ویلفیئر اینڈ فنانس ، لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سمیت دیگر افسران اور پروموٹ ہونے والے افسران کے اہل خانہ بھی موجود تھے ۔
(ہینڈ آؤٹ 25 )
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************


