آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کا 5روز کے اندر تمام اضلاع میں کم از کم ایک تھانے میں خاتون ایس ایچ او کی تعیناتی کا حکم۔

آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کا 5روز کے اندر تمام اضلاع میں کم از کم ایک تھانے میں خاتون ایس ایچ او کی تعیناتی کا حکم۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ مقررہ وقت میں خواتین ایس ایچ اوز کی تعیناتی یقینی بنا کر رپورٹ بھجوائیں۔ا ٓئی جی پنجاب
خواتین پولیس اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے انہیں شارٹ ریفریشر کورسز باقاعدگی سے کروائے جائیں۔ آئی جی پنجاب
سی سی پی او لاہور قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں لیڈیز پولیس ہاسٹل میں مزید بہتر ماحول اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ عامر ذوالفقار خان
جس ریجن کا دورہ کروں وہاں اچھی کارکردگی کی حامل خواتین ملازمین کو تعریفی اسناد اور انعامات کے لیے نامزد کیا جائے۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے صوبے کے تمام اضلاع میں آئندہ پانچ روز کے اندر کم ازکم ایک تھانے میں خاتون ایس ایچ او کی تعیناتی کا حکم دیاہے۔ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ وقت میں صوبہ کے تمام اضلاع میں خواتین ایس ایچ اوز کی تعیناتی یقینی بنا کر رپورٹ دیں۔ عامر ذوالفقار خان نے کہاکہ تمام اضلاع میں قائم ویمن ہیلپ ڈیسکوں پر خواتین اہلکاروں کی تعیناتی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ جرائم کی شکار خواتین شہریوں کی مدد اورسماجی مسائل میں خواتین پولیس اہلکار اپنا کردار بڑھ چڑھ کر ادا کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن ریلیف اور سہولت دے سکیں۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کی کہ وہ قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں لیڈیز پولیس ہاسٹل میں مزید بہتر ماحول اور سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ صوبے کے تمام اضلاع میں خواتین پولیس اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے انہیں شارٹ ریفریشر کورسز باقاعدگی سے کروائے جائیں۔عامر ذوالفقار خان نے کہاکہ تمام اضلاع میں دوران ڈیوٹی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین اہلکاروں کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے لہذا آئندہ میں جس ریجن کا دورہ کروں وہاں اچھی کارکردگی کی حامل خواتین ملازمین کو تعریفی اسناد اور انعامات کے لیے نامزد کیا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے سیف سٹی اتھارٹیز، ہیڈ آفس قربان لائنز میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے افسران کو جاری کیں۔ اجلاس میں ویمن پولیس کانفرنس کے آئندہ لائحہ عمل اور خواتین پولیس اہلکاروں کے پیشہ ورانہ امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں پنجا پ پولیس، یو ایس آئی پی اور پنجاب کونسل فار ہیومن رائٹس کے اشتراک سے الحمرا ہال میں منعقدہ پہلی ویمن پولیس کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں اور تجاویز بارے گفتگو کی گئی۔یو ایس آئی پی کے کنٹری ڈائریکٹر، عمران خان، پنجاب کونسل فار ہیومن رائٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرشفیق چوہدری، آمنہ کیانی سمیت خواتین پولیس افسران نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ویمن پولیس کانفرنس کی تجاویز کی روشنی میں صوبہ بھر میں خواتین پولیس ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ خواتین ملازمین پنجاب پولیس کا اہم حصہ ہیں جنہیں بہتر ورکنگ ماحول اور سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ خواتین کے لیے علیحدہ واش رومز کا جلد از جلد انتظام کیا جائے۔ خواتین کی سہولت کے لیے ڈے کیئر سنٹرز ترجیحی بنیادوں پر تیار کروائے جائیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، ڈی آئی جی ویلفیئر، اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی، یو ایس آئی پی کے کنٹری ڈائریکٹر، عمران خان، پنجاب کونسل فار ہیومن رائٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرشفیق چوہدری سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

 

(ہینڈ آؤٹ 22 )

نایاب حیدر

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, January 18, 2023