انچاسویں سپیشلائزڈ ٹریننگ کورس میں شامل زیر تربیت اے ایس پیز کا سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ

انچاسویں سپیشلائزڈ ٹریننگ کورس میں شامل زیر تربیت اے ایس پیز کا سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز وقاص نذیر نے وفد کو پنجاب پولیس کے پیشہ ورانہ امور، ورکنگ اور جرائم کی شرح بارے بریفنگ دی۔
پولیس سروس ایک ایسا کیرئیر ہے جہاں افسرو اہلکار دنیا کے ساتھ آخرت بھی سنوار سکتے ہیں۔ آئی جی پنجاب
عوامی خدمت، اوپن ڈور پالیسی اورجدیدپولیسنگ کو اپنا شعار بنائیں۔ عامر ذوالفقار خان
جوپولیس آفیسر جتنا اچھا مینیجر ہوگا وہ اتنا ہی کامیاب آفیسر ہوگا۔ آئی جی پنجاب
ٹیم لیڈر کے طور پر ماتحتوں سے بہترین پرفارمنس لینے والا ہی اچھا افسر کہلاتا ہے۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب نے پولیس فورس کے پیشہ ورانہ امور اور درپیش چیلنجز بارے اے ایس پیز کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے کہاہے کہ پولیس سروس ایک ایسا کیرئیر ہے جس میں افسرو اہلکار فرائض منصبی کی بہترین ادائیگی سے دنیا کے ساتھ آخرت بھی سنوار سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان افسران عوامی خدمت، اوپن ڈور پالیسی اورجدیدپولیسنگ کو اپنا شعار بنائیں اور عوام کی جان ومال کے تحفظ، انہیں خدمات کی فراہمی اورمعاشرے سے جرائم کے قلع قمع کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ عامر ذوالفقار خان نے کہاکہ پولیس ڈیوٹی چیلنجز سے بھرپور ہے اور جوپولیس آفیسر جتنا اچھا مینیجر ہوگا وہ اتنا ہی کامیاب آفیسر ہوگا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ کیرئیر کے آغاز میں مشکل پوسٹنگ کو چیلنج سمجھ کر قبول کریں تاکہ گرومنگ کا عمل بہتر سے بہتر ہواور مستقبل میں آنے والی پیشہ ورانہ مشکلات اور چیلنجز کیلئے خود کو بہتر طورپر تیار کرسکیں۔ عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ ٹیم لیڈر کے طور پر ماتحتوں سے بہترین پرفارمنس لینے والا ہی اچھا افسر کہلاتا ہے لہذا ماتحت فور س کے ساتھ نرم گفتاری، شائستگی اور بہتر رویہ اپنایا جائے تاکہ وہ بھی خلوص نیت اور احساس ذمہ داری کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اور بروقت اقدامات کو یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اوپن ڈور پالیسی کے ساتھ افسر کی بجائے شہریوں کے خدمت گاربن کر انہیں انصاف اور سہولت فراہم کریں اوراحساسِ تحفظ کی فضا کو فروغ دیتے ہوئے عوام میں پولیس کے مثبت تشخص کو اجاگر کریں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس کے مطالعاتی دورے پر آئے 49ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ کورس میں شامل زیر تربیت اے ایس پیز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
نیشنل پولیس اکیڈمی، اسلام آباد سے آئے وفد میں 8خواتین سمیت36 زیر تربیت اے ایس پیز شامل تھے۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز وقاص نذیر نے وفد کو پنجاب پولیس کے پیشہ ورانہ امور، ورکنگ اور جرائم کی شرح بارے بریفنگ دی۔ زیر تربیت اے ایس پیزکو  پولیس خدمت مراکز، خدمت کاؤنٹرز سمیت دیگرجدید پراجیکٹس اور پنجاب پولیس کے آپریشنل طریقہ کار بارے دستاویزی فلم دکھا ئی گئی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس فورس کے پیشہ ورانہ امور اور درپیش چیلنجز بارے اے ایس پیز کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔انہوں نے زیر تربیت افسران کو تلقین کی کہ وہ پولیسنگ کے چیلنجز سے خود کو بہتر طور پر ہم آہنگ کرکے شہریوں کو انصاف اور سہولیات کی فراہمی میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔ دورے کے اختتام پر آئی جی پنجاب اور زیر تربیت افسران کے مابین یادگاری سووینئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جیز ویلفیئر اینڈ فنانس،لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

 

(ہینڈ آؤٹ 21)

نایاب حیدر

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, January 17, 2023