آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کا لودھراں میں اراضی تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔
آئی جی پنجاب کو ڈی پی او لودھراں کا واقعہ کی تفتیش ذاتی نگرانی میں کروانے کا حکم
مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔ عامر ذوالفقار خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے لودھراں میں اراضی تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او لودھراں کو واقعہ کی تفتیش ذاتی نگرانی میں کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے اور مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔
(ہینڈ آؤٹ 19 )
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************