آئی جی پنجاب نے سرپرائز وزٹ کے دوران لاہور میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
فرائض کی بہترین ادائیگی کرنے والے دوٹریفک وارڈنز جنید اور عمر کو سی پی او مدعو کیا،تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی۔
پولیس افسران کی ایس ایس پی رینک پر پروموشن، بیجز لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد
ترقی پانے والے افسران میں ایس ایس پیز کاشف اسلم، بلال افتخار اور رفعت بخاری شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب کی پروموٹ ہونے والے تینوں افسران کو مبارک باد، پہلے سے زیادہ محنت سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے کہاہے کہ شہریوں کی سہولت اورقانون کی بالادستی کیلئے خدمت ِخلق کے جذبے اور فرض شناسی سے فرائض ادا کرنے والے اہلکار محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شاہرات پر خدمات سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز اور فیلڈ میں تعینات اہلکار پنجاب پولیس کا حقیقی چہرہ ہیں جو اپنے طرز عمل اور پروفیشنلزم سے عوام میں محکمہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک وارڈنز دوران ڈیوٹی ٹریفک قوانین اور ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد جاری رکھیں تاکہ شہریوں کو دوران ِسفر تحفظ اور سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں فرض شناس ٹریفک وارڈنز کی تعریفی اسناد حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے سرپرائز وزٹ کے دوران لاہور میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور فرائض کی بہترین ادائیگی کرنے والے دووارڈنز کو سی پی او مدعو کیا،تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی۔ سی سی ون سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والوں میں ٹریفک وارڈن جنید اور عمر شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب دونوں وارڈنز کو شاباش دیتے ہوئے اسی جذبے کے تحت فرائض کی ادائیگی کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی بھی موجود تھے۔
مزید برآں ایس ایس پی رینک پر پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کو بیجز لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی جس میں آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ ذوالفقار حمید اورایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑانے پروموٹ ہونے والے تین افسران کو نئے عہدے کے بیجز لگائے۔ترقی پانے والے افسران میں ایس ایس پیز کاشف اسلم، بلال افتخار اور رفعت بخاری شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے پہلے سے زیادہ محنت سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ درحقیقت پولیس افسر کی ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے لہذا پروموٹ ہونے والے افسران اچھے ٹیم لیڈر کے طور پر ماتحت سٹاف سے بہترین پرفارمنس لیں۔ پروموٹ ہونے والے افسران نے آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت اور تحفظ کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل رہیں گے اور شہریوں کی خدمت و حفاظت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر اور ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ 17 )
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
