آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان سے یونائیٹڈ نیشنز آفس آن ڈرگز اینڈ کرائم(UNODC)کے وفد کی ملاقات

آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان سے یونائیٹڈ نیشنز آفس آن ڈرگز اینڈ کرائم(UNODC)کے وفد کی ملاقات
دوران ملاقاتUNODC وفد نے گوجرانوالہ میں ویمن اینڈ جووینائل فیسی لیٹیشن سنٹر کے سٹاف کی ٹریننگ بارے آگاہ کیا۔
خواتین اوربچوں پرتشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی کے واقعات کا خاتمہ پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عامر ذوالفقار خان
آئی جی پنجاب کی لاہور اور راولپنڈی میں ویمن اینڈ جووینائل فیسی لیٹیشن سنٹرکے قیام کیلئے کام شروع کرنے کی ہدایت۔
 UNODCپنجاب پولیس کے ماسٹر ٹرینرز اور تفتیشی افسران کو تفتیش کی جدید مہارتوں کے حوالے سے معاونت کرے گا۔ کنٹری ہیڈ UNODC

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے کہاہے کہ خواتین اوربچوں پرتشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی کے واقعات کا خاتمہ پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ایسے جرائم کی تفتیش کیلئے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ گوجرانوالہ میں یونائیٹڈ نیشنز آفس آن ڈرگز اینڈ کرائم(UNODC)کے تعاون سے ویمن اینڈ جووینائل فیسی لیٹیشن سنٹر کا قیام قابل ستائش ہے جس سے صِنفی اور بچوں سے متعلقہ جرائم کی روک تھام اور موثر تفتیش میں معاونت حاصل ہوگی۔ آئی جی پنجاب نے لاہور اور راولپنڈی میں بھی ویمن اینڈ جووینائل فیسی لیٹیشن سنٹرکے قیام کیلئے کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ گوجرانوالہ میں ویمن اینڈ جووینائل فیسی لیٹیشن سنٹرمیں صنفی اور بچوں سے متعلقہ جرائم کی تفتیش کیلئے سپیشل تربیت یافتہ خواتین اور اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ تفتیش کیلئے جدید سہولیات، قانونی معاونت،سائیکوسوشل سپورٹ سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس کے تفتیشی افسران کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ٹریننگ ماڈیولز کو اپ گریڈکیاجارہا ہے جبکہ خواتین و بچوں سے متعلقہ جرائم کی موثر تفتیش کیلئے جدید مہارتوں اور سائنسی طریقہ کار کو تقویت دی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں یونائیٹڈ نیشنز آفس آن ڈرگز اینڈ کرائم(UNODC)کے وفد سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ کنٹری ہیڈ مسٹر جیریمی مِلسوم کی سربراہی میں آئے 8رکنی وفد میں رائل ایمبیسی آف ناروے کی شخصیات بھی شامل تھیں۔دوران ملاقات UNODC  وفد نے گوجرانوالہ میں ویمن اینڈ جووینائل فیسی لیٹیشن سنٹر کے سٹاف کی ٹریننگ بارے آگاہ کیا۔اس موقع پر پنجاب پولیس UNODCکا پولیس کی کپیسٹی بلڈنگ کے حوالے سے مشترکہ پراجیکٹس جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
UNODCوفد کے سربراہ جیریمی مِلسوم نے آئی جی پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ UNODCپنجاب پولیس کے ماسٹر ٹرینرز اور تفتیشی افسران کو تفتیش کی جدید مہارتوں کے حوالے سے معاونت کرے گا جبکہ ای لرننگ کے تحت نارکوٹکس کنٹرول کے حوالے سے تفتیشی افسران کی کپیسٹی بلڈنگ کیلئے جدید ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات کومکروہ دھندے کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔دوران ملاقات پولیس فورس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب اورUNODCوفدکے درمیان اعزازی سووینیئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ،ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ، ڈی آئی جی آپریشنز اورڈی آئی جی ٹریننگ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

 

(ہینڈ آؤٹ 16 )

نایاب حیدر

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Thursday, January 12, 2023