آئی جی پنجاب کا سنٹرل پولیس آفس کی مختلف برانچوں کا اچانک دورہ،سیکرٹ، ڈسپلن، ٹریننگ برانچوں کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔
شہریوں کے مسائل کے حوالے سے ایکشن یا خط و کتابت میں تاخیر کسی بھی سطح پر برداشت نہیں۔ عامر ذوالفقار خان
سی پی او پنجاب پولیس کا ہیڈ کوارٹر ہے جسے کلین، گرین اور گریس فل ہونا چاہئے۔ عامر ذوالفقار خان
مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات پر ملازمین کا آئی جی پنجاب سے اظہار تشکر، ڈھیروں دعائیں، مزید دلجمعی سے کام کرنے کا عزم کیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے کہاہے کہ پولیس ملازمین کی استعدادکار میں اضافہ اور انہیں ورکنگ کیلئے بہترین ماحول کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی جی پنجاب کے سٹاف کو دفتری امور کی انجام دہی محنت، لگن اور جذبہ خدمتِ خلق کے تحت کرنی چاہئے۔ انہوں نے افسروں اور ملازمین کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حوالے سے ایکشن یا خط و کتابت میں تاخیر کسی بھی سطح پر برداشت نہیں ہو گی لہذا اپنا روز کا کام دلجمی سے مکمل کر کے جائیں۔عامر ذوالفقار خان نے کہاکہ سنٹرل پولیس آفس پنجاب پولیس کا ہیڈ کوارٹر ہے جسے کلین، گرین اور گریس فل ہونا چاہئے۔ انہوں نے اے آئی جی ایڈمن کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب سمیت سی پی او میں تمام ترقیاتی پراجیکٹس کو مقررہ ٹائم لائن کے اندرمکمل کروائیں اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے مختلف برانچوں میں فرائض سر انجام دینے والے ملازمین کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔ مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات پر ملازمین کا آئی جی پنجاب سے اظہار تشکر، ڈھیروں دعائیں دیتے ہوئے مزید دلجمعی سے کام کرنے کا عزم کیا۔آئی جی پنجاب نے سی پی او بلڈنگ میں صفائی کے انتظامات پر اظہار عدم اطمینان کرتے ہوئے مزید بہتر اقدامات کی ہدایت کی اور سکیورٹی انتظامات کو بھی مزید بہتر اور موک ایکسر سائز جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس کی مختلف برانچوں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے سیکرٹ، ڈسپلن، ٹریننگ اور ویلفیئر سمیت مختلف برانچوں کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور برانچ سربراہان سے گفتگو کرتے ہوئے دفتری امور کی انجام دہی بارے دریافت کیا۔
وزٹ کے دوران ایڈیشنل آئی جی ویلفیئراینڈ فنانس، اے آئی جی ڈویلپمنٹ اور اے آئی جی ایڈمن نے آئی جی پنجاب کومختلف ترقیاتی کامور بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ سی پی او کے مختلف فلورز پر ترقیاتی کام جاری ہیں جنہیں جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ماڈرن ورکنگ اسٹینڈرڈ کے مطابق دفاتر کی اپ گریڈیشن کی جائے تاکہ سٹاف بہترین ماحول میں فرائض کی ادائیگی یقینی بناسکیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپروائزری افسران ماتحت فورس بالخصوص کانسٹیبلری، ڈرائیورز، سیکیورٹی اہلکاروں اور نچلے رینک کے ملازمین اور دیگر عملہ کی ویلفیئر کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جیز ٹریننگ، لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ، ڈی آئی جیز آپریشنز اورہیڈ کوارٹرز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ 15 )
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

