خانیوال، ڈاکوؤں کی باپ اور بھائی کے سامنے لڑکی سے اجتماعی بداخلاقی

Jan 12, 2023

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، کرائم رپورٹر) خانیوال میں ڈاکوؤں نے باپ اور بھائی کے سامنے لڑکی کو اجتماعی بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا،آئی جی پنجاب پولیس  عامر ذوالفقار خان نے لڑکی سے بد اخلاقیکے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ خانیوال کے علاقے تھانہ صدر کبیر والاکی حدود میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہوکر تین لوگوں کو یرغمال بناکرہاتھ پیر باندھ دیے۔ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گھر میں موجود لڑکی کو باپ اور بھائی کے سامنے اجتماعی  بد اخلاقی کا نشانہ بنایا اور گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد رقم، موبائل فون اور بکریاں بھی اپنے ساتھ لے گئے۔متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ اطلاع کے باوجود پولیس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی۔ متاثرہ خاندانے وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب پولیس ودیگر ارباب اختیار سے انصاف کی اپیل کی ہے۔لاہور سے کرائم رپورٹر کے مطابق انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے خانیوال میں ڈاکوؤں کی لڑکی سے مبینہ بد اخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او خانیوال کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا۔ آئی جی نے ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(روز نامہ پاکستان)

***********