آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کا خانیوال میں ڈاکوؤں کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب،ڈی پی او خانیوال کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم۔
متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے خانیوال میں ڈاکوؤں کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او خانیوال کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جبکہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ 14 )
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************