آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کا منڈی بہاؤالدین میں فائرنگ سے چار افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او گجرات سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے منڈی بہاؤالدین میں فائرنگ سے چار افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گجرات سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سینئر افسران کو فوری موقعہ پر پہنچنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ عامر ذوالفقار خان نے ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ 13 )
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
Press Release Date:
Wednesday, January 11, 2023