لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)گجر پورہ کی حدود میں نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے اجتماعی زیادتی ، ملزموں نے ویڈیو بنائی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔تفصیلات کے مطابق گجر پورہ کے علاقے میں خلیل نامی شخص نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون (م) کو درندگی کا نشانہ بنایا اور حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرارہو گئے ، پولیس نے خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ، دوسری جانب آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر کے اس میں ملوث ملزموں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی ۔ آئی جی نے کہا کہ خواتین کی بے حرمتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔
(روز نامہ دنیا)
**********