آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کا لاہور میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب کا ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم
متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ عامر ذوالفقار خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے لاہور میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ 11 )
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
*************************