آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کی اغواء کاروں کے چنگل سے 6 شہری بحفاظت بازیاب کروانے پر رحیم یار خان پولیس کو شاباش

آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کی اغواء کاروں کے چنگل سے 6 شہری بحفاظت بازیاب کروانے پر رحیم یار خان پولیس کو شاباش
آئی جی پنجاب کا شہریوں کو اغواء کرنے والے منظم گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کا حکم
بازیاب ہونے والوں میں راولپنڈی، ہری پور اور منڈی بہاؤالدین کے 6 شہری شامل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے اغواء کاروں کے چنگل سے 6 شہری بحفاظت بازیاب کروانے پر رحیم یار خان پولیس کو شاباش دی ہے۔آئی جی پنجاب نے اغواء کاروں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم اور سپروائزری افسر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کو اغواء کرنے والے منظم گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے جرائم میں ملوث مجرمان کے خلاف منظم حکمت عملی کے تحت خصوصی کومبنگ آپریشنز کئے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان پولیس کی ٹیم نے پل فقیراں رینی کینال کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد شہریوں کو ملزمان کے چنگل سے بازیاب کروایا۔ بازیاب ہونے والوں میں راولپنڈی، ہری پور اور منڈی بہاؤالدین کے 6 شہری شامل ہیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ 8 )

نایاب حیدر

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Friday, January 6, 2023