آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کا بہاولپور میں دوران حراست ملزم کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
انکوائری کے بعد ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کاروائی کا حکم
زیر حراست ملزمان پر تشدد یا ہلاکت کسی صورت قابل قبول نہیں۔ عامر ذوالفقار خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے بہاولپور میں دوران حراست ملزم کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او بہاولپور کوانکوائری کے بعد ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کاروائی کا حکم دیا ۔ عامر ذوالفقار خان نے کہاکہ زیر حراست ملزمان پر تشدد یا ہلاکت کسی صورت قابل قبول نہیں،ایسے واقعات میں ملوث کو قرار واقعی سزائیں دلائی جائیں گی ۔
(ہینڈ آؤٹ 4 )
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************