عامر ذوالفقار خان کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کے پہلے ہفتے کے دوران ہی صوبے کے مجموعی جرائم گراف میں واضح کمی۔

عامر ذوالفقار خان کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کے پہلے ہفتے کے دوران ہی صوبے کے مجموعی جرائم گراف میں واضح کمی۔
 پولیس ٹیموں کی مئوثر کارکردگی کی بدولت 15 کی کالز،اندراج مقدمہ اور ڈکیتی و چوری کامجموعی گراف کم ہوگیا ۔
سیف سٹی ریکارڈ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 15کی کالز 42819 سے کم ہو کر 35000 پر آگئیں۔
صوبے کے تمام اضلاع میں رجسٹرڈ کرائم 16431سے کم ہو کر 13123 پر آگیا۔
ڈکیتی، راہزنی و چوری کی کالز میں بھی نمایاں کمی، کالز کی تعداد 6540 سے کم ہو کر 5771 پر آگئی۔
مقدمات کے اندراج میں بھی خاطر خواہ کمی۔مجموعی تعداد 8842 سے کم ہوکر 6021 پر آگئی۔
آئی جی پنجاب کی آر پی اوز، ڈی پی اوز کو جرائم کی شرح میں مزید کمی کیلئے کریک ڈاؤن مزید سختی سے جاری رکھنے کا حکم۔
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں کا کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ تمام اضلاع میںڈکیتی ، چوری اورراہزنی سمیت جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث عادی وپیشہ ور مجرمان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں جس کی بدولت صوبے کے مجموعی جرائم گراف میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عامر ذوالفقار خان کی تعیناتی کے پہلے ہفتے کے دوران ہی صوبہ بھر میں جرائم کی مختلف کیٹیگریز میں بتدریج کمی آئی ہے اور اعداد وشمارکے تقابلی جائزے نے حقیقت سامنے رکھ دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے 22 دسمبر کو چارج سنبھالتے ہی پولیس کو صوبہ بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کا حکم دیا تھااور سیف سٹی ریکارڈ کے مطابق پولیس کی مئوثر کارکردگی کی بدولت 15 کی کالز،اندراج مقدمہ اور ڈکیتی و چوری کی کالز میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سیف سٹی ریکارڈ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 15کی کالز 42819 سے کم ہو کر 35000 پر آگئیں۔اسی طرح صوبے کے تمام اضلاع میں رجسٹرڈ کرائم 16431سے کم ہو کر 13123 پر آگیا۔ڈکیتی، راہزنی و چوری کی کالز میں بھی نمایاں کمی آئی اور ایسے جرائم سے متعلقہ کالز کی تعداد 6540 سے کم ہو کر 5771 پر آگئی۔مقدمات کے اندراج میں بھی خاطر خواہ کمی آئی ہے اور ایک ہفتے کے دوران اندراج مقدمہ کی مجموعی تعداد 8842 سے کم ہوکر 6021 پر آگئی ہے ۔
آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو جرائم کی شرح میں مزید کمی کیلئے کریک ڈاؤن مزید سختی سے جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع میں عادی و پیشہ ور مجرمان کو پابند سلاسل کرنے کیلئے جرائم کے اڈوں پر چھاپوں میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ منظم جرائم میں ملوث خطرناک گروہوں اور کریمنلز گینگز کو پابند سلاسل کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائے جبکہ منشیات، ناجائز اسلحے، سٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی جاری رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں سپروائزری افسران کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں، رپورٹ باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ 3 )

نایاب حیدر

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Tuesday, January 3, 2023