آئی جی پنجاب کی اوکاڑہ میں تاوان کیلئے اغواء بچے کے قاتلوں کو چوبیس گھنٹوں سے کم وقت میں گرفتار کرنے پر اوکاڑہ پولیس کو شاباش
آئی جی پنجاب کا ڈی پی او اوکاڑہ کو واقعہ کی تفتیش ذاتی نگرانی میں کروانے کا حکم
تفتیش کو جلد از جلد مکمل کرکے دونوں سفاک ملزمان کو عبرتناک سزائیں دلوائی جائیں ۔ عامر ذوالفقار خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے اوکاڑہ میں تاوان کیلئے اغواء ہونے والے بچے کے قاتلوں کو چوبیس گھنٹوں سے کم وقت میں گرفتار کرنے پر اوکاڑہ پولیس کو شاباش دی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او اوکاڑہ کو واقعہ کی تفتیش ذاتی نگرانی میں کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تفتیش کو جلد از جلد مکمل کرکے دونوں ملزمان کو عبرتناک سزائیں دلوائی جائیں ۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں کم سن بچے کے اغواء برائے تاوان اور قتل کا ڈراپ سین پولیس ٹیم کی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے انتہائی کم وقت میں ہو گیا ۔ تھانہ بی ڈویژن پولیس نے چندگھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرکے پیشہ وارانہ مہارت کی مثال قائم کردی۔گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے کم سن حسن علی کو اغواء کرکے تاوان کا مطالبہ کیا اور بعد میں قتل کر نعش راجباہ میں پھینک دی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کاحکم دیا ، مقامی پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر اندر ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے عقیل اور ارشاد نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزمان نےاپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ۔ ملزم عقیل بچے کا ہمسایہ ہے ۔
(ہینڈ آؤٹ 2 )
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

Press Release Date:
Monday, January 2, 2023