جرائم پیشہ افراد کےخلاف کریک ڈائون سخت کیاجائے،آئی جی

Jan 01, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ سالِ نو میں صوبے کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر بالخصوص خطرناک گینگز ، عادی مجرمان اور منظم گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید سخت کیا جائے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں منظم جرائم کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں اور زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سماج دشمن عناصر کو پابند سلاسل کیا جائے ۔ عامر ذوالفقار خان نے ہدایت کی کہ پٹرولنگ ٹیمیں اپنے گشت کو مزید موثر بنائیں ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام اضلاع کے سپروائزری افسران منشیات فروشی، ناجائز اسلحے اور صنفی جرائم کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کریں اور بڑے شہروں میں گاڑی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہوں کا خاتمہ کیا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں 2022میں پولیس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو جاری کیں ۔سال 2022کے دوران صوبہ بھر میں 1247212افراد کے خلاف 756738 ایف آئی آرز درج ہوئیں ۔ تمام اضلاع میں جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث 3650خطرناک گینگز کے 10224 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ان گینگز کی تفتیش سے 38052کیسز ٹریس ہوئے اور 2116 ملین روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔2022 کے دوران صوبہ بھر میں 1247212 افراد کے خلاف 756738 ایف آئی آرز درج ہوئیں ۔ تمام اضلاع میں جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث 3650 خطرناک گینگز کے 10224 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ان گینگز کی تفتیش سے 38052 کیسز ٹریس ہوئے اور 2116 ملین روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیاانہوں نے ہدایت کی کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کے بعد مقدمات کے تفتیشی مراحل کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں 2022 میں پولیس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو جاری کیں ۔ پنجاب پولیس صوبے کے تمام اضلاع میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے شب و روز سرگرم عمل ہے۔ سال 2022 کے دوران صوبہ بھر میں 1247212افراد کے خلاف 756738 ایف آئی آرز درج ہوئیں ۔ تمام اضلاع میں جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث 3650 خطرناک گینگز کے 10224 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ان گینگز کی تفتیش سے 38052 کیسز ٹریس ہوئے اور 2116 ملین روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

(روز نامہ جنگ)

***********