پنجاب پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل، سال 2022 کی کارکردگی رپورٹ جاری

پنجاب پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل، سال 2022 کی کارکردگی رپورٹ جاری
سال رواں کے دوران صوبہ بھر میں 1247212 افراد کے خلاف  756738 ایف آئی آرز درج ، جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث 3650 خطرناک گینگز کے 10224 ملزمان گرفتار ۔
گینگز کی تفتیش سے 38052  کیسز ٹریس ہوئے اور 2116 ملین روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔۔
منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث 26132 ملزمان گرفتار، اربوں روپوں مالیت کی218849  کلو گرام چرس، 578 کلوگرام ہیروئن، 691 کلو گرام افیون اور 40722 لیٹر شراب برآمد،
ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں 49052 ملزمان گرفتار، ملزمان سے 2112 سٹین گن، 1500 کلاشنکوف، 5804 رائفلز، 2598 بندوقیں، 658  ریوالور،33327  پسٹل، کاربین 494، موزر61، رپیٹرز780، ایک اینٹی ایئر کرافٹ گن سمیت ہزاروں گولیاں اور کارتوس برآمد،
سال رواں میں پولیس نے 18000 سے زائد چوری اور چھینی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکل برآمد کیے صوبہ بھر سے 93414 اشتہاری ملزمان گرفتار ۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ سالِ نو میں صوبے کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر بالخصوص خطرناک گینگز  ، عادی مجرمان اور منظم گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید سخت کیا جائے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں منظم جرائم کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں اور زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سماج دشمن عناصر کو پابند سلاسل کیا جائے ۔ عامر ذوالفقار خان نے ہدایت کی کہ پٹرولنگ ٹیمیں اپنے گشت کو مزید موثر بنائیں اور سٹریٹ کرائم سمیت ڈکیتی ، رابری ، قتل اور اغواء جیسے سنگین جرائم میں  ملوث عادی و پیشہ ور مجرمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام اضلاع کے سپروائزری افسران منشیات فروشی، ناجائز اسلحے اور صنفی جرائم کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کریں  اور بڑے شہروں میں گاڑی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہوں کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کے بعد مقدمات کے تفتیشی مراحل کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں 2022 میں پولیس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو جاری کیں ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس صوبے کے تمام اضلاع میں شہریوں  کی جان و مال کے تحفظ کیلئے شب و روز سرگرم عمل ہے۔  سال 2022 کے دوران صوبہ بھر میں 1247212 افراد کے خلاف  756738 ایف آئی آرز درج ہوئیں ۔ تمام اضلاع میں جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث 3650 خطرناک گینگز کے 10224 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ان گینگز کی تفتیش سے 38052  کیسز ٹریس ہوئے اور 2116 ملین روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔۔ سالِ رواں میں صوبہ بھر میں 93414 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا۔صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث 26132 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اربوں روپوں مالیت کی218849  کلو گرام چرس، 578 کلوگرام ہیروئن، 691 کلو گرام افیون اور 40722 لیٹر شراب برآمد،
ناجائز اسلحہ رکھنے کے خلاف کریک ڈاؤن میں مختلف اضلاع سے 49052 ملزمان گرفتار جبکہ ملزمان کے قبضے سے 2112 سٹین گن، 1500 کلاشنکوف، 5804 رائفلز، 2598 بندوقیں، 658  ریوالور، 33327  پسٹل، کاربین 494، موزر61، رپیٹرز780، ایک اینٹی ایئر کرافٹ گن سمیت ہزاروں گولیاں اور کارتوس برآمد کی گئیں ۔ سال رواں میں پولیس نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے 18000 سے زائد چوری اور چھینی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکل برآمد کیے۔ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر 4002050 شکایات رجسٹرڈ کروائیں گئیں جن میں سے3982331 حل کر لی گئیں ۔ درج ہونے والی شکایات پر 723026 ایف آرز درج کی گئی۔ آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کا عمل مزید موثر بنایا جائے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھتے ہوئے سماج دشمن عناصر کے قلع قمع کا عمل مزید تیز کیا جائے ۔

 

(ہینڈ آؤٹ 565 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Saturday, December 31, 2022