آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کا سی ٹی ڈی پنجاب ہیڈ کوارٹرزکا دورہ، آپریشنز اور کاروائیوں کا جائزہ لیا۔
ایڈیشنل آئی جی عمران محمود نے سی ٹی ڈی کی کارکردگی اور سال رواں میں ہونے والے آپریشنز بارے بریفنگ دی۔
سال رواں میں 12429انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جبکہ 1642ایف آئی آرز درج اور 2251افراد گرفتار۔بریفنگ
ملزمان سے 64.36کلو گرام بارودی مواد، 48ہینڈ گرنیڈز، 253ڈیٹونیٹر، 7بیٹریاں اورآتشیں اسلحہ و گولیاں برآمد۔ بریفنگ
جوہر ٹاؤن دھماکہ کے ملزمان کو سزائیں دلوائی گئیں اور انارکلی دھماکہ کے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ بریفنگ
آئی جی پنجاب نے سی ٹی ڈی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔
دہشت گرد ی اور فرقہ واریت خاتمے تک شدت پسندوں اور انکے سہولت کاروں کا تعاقب جاری رکھا جائے۔عامر ذوالفقار خان
دہشت گردی کے ہر واقعہ کی تفتیش اور مجرمان کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر فائل کسی صورت بند نہیں ہو گی۔آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے کہاہے کہ صوبے سے دہشت گردی ، فرقہ واریت اور شدت پسندی کے خاتمے میں سی ٹی ڈی کا کردار بنیادی اور قابل ستائش ہے۔آئی جی پنجاب نے سی ٹی ڈی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر صوبے بھر میں سی ٹی ڈی اپنے فرائض مزید تندہی سے سر انجام دے اور دہشت گردوںکے ساتھ ساتھ انکے سہولت کاروں کو پابند سلاسل کرتے ہوئے قرارواقعی سزائیں دلوائی جائیں ۔ عامر ذوالفقار خان نے ہدایت کی کہ دہشت گردی کے ہر واقعہ کی تفتیش اور مجرمان کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر فائل کسی صورت بند نہیں ہو گی اور ان سماج دشمن عناصر کے خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہاکہ میرے لئے جوانوں کی جان بہت قیمتی ہے لہذا دوران ڈیوٹی سکیورٹی ایس اوپیز پر ہر صورت عمل کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ دہشت گرد ی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے شدت پسندوں اور انکے سہولت کاروں کا تعاقب جاری رکھتے ہوئے آپریشنز کو مزید تیز کرنے کے ساتھ انٹیلی جنس نیٹورکنگ کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہریوں کی عزتِ نفس کے تحفظ کا خاص خیا ل رکھا جائے کیونکہ ہماری جنگ جرم سے ہے فرد سے نہیں ۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ میرے نزدیک کرپشن صرف مالی نہیں بلکہ فرائض کی غیر ذمہ دارانہ ادائیگی بھی سنگین کرپشن ہے جس میں ملوث قصورواران کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز دورے کے موقع پر میٹنگ کی صدارت اور پولیس دربار میں اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے سی ٹی ڈی کے آپریشنز اور کاروائیوں کا جائزہ لیا۔
دوران اجلاس ایڈیشنل آئی جی عمران محمود نے سی ٹی ڈی کی کارکردگی اور سال رواں میں ہونے والے آپریشنز بارے بریفنگ دی ۔ آئی جی پنجاب کو بتایا گیا کہ سال رواں میں 12429انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جبکہ 1642ایف آئی آرز درج اور 2251افراد گرفتار کئے گئے ، ملزمان سے 64.36کلو گرام بارودی مواد، 48ہینڈ گرنیڈز، 253ڈیٹونیٹر، 7بیٹریاں اورآتشیں اسلحہ و گولیاں برآمد کی گئیں ۔ جوہر ٹاؤن دھماکہ کے ملزمان کو سزائیں دلوائی گئیں اور انارکلی دھماکہ کے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 74230ویب سائٹس اور پیجز کو بلاک کروایا گیا۔ آئی جی پنجاب نے سی ٹی ڈی کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔ سی ٹی ڈی دورے کے موقع پر آئی جی پنجاب نے اہلکاروں کی پروموشن ، الائونسز اور ویلفیئر سمیت دیگر مسائل سن کر انکے ازالے کیلئے احکامات جاری کئے ۔ آئی جی پنجاب نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران واہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ریجنل آر اوز سمیت اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
(ہینڈ آؤٹ 564 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

