آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کا اٹک میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کا اٹک میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب کا سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کا حکم
ڈی پی او اٹک کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت۔
سینئر افسران لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائیں۔ عامر ذوالفقار خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے اٹک میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او اٹک ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سینئر افسران لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی فی الفور فراہمی یقینی بنائیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ 563 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, December 28, 2022