آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کا سرگودھا میں دو گروپوں میں فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم
ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے سرگودھا میں دو گروپوں میں فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب کا سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ 562 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************