آئی جی کا سر گودھا میں 2 گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد کی ہلاکت کا نوٹس

Dec 29, 2022

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے سرگودھا میں دو گروپوں میں فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

(روز نامہ دنیا)

****************