ایس ایس پی، فیصل گلزار کے بیٹے ہادی فیصل کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا۔

ایس ایس پی، فیصل گلزار کے بیٹے ہادی فیصل کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا۔
آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار علی خان، سی سی پی ا ولاہور، ڈی آئی جی ایس پی یو، سمیت دیگر سینئر افسران کی شرکت۔
 ہادی فیصل گذشتہ چند روز سے لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھااور آج صبح خالق حقیقی سے جا ملے۔

پنجاب پولیس کے ایس ایس پی، فیصل گلزار کے بیٹے ہادی فیصل کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اداکردی گئی۔ نمازجنازہ میں آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار علی خان، سابق آئی جی پنجاب، شعیب دستگیر، سی سی پی ا ولاہور، غلام محمود ڈوگر،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب، سطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی راجا رفعت مختار، ڈی آئی جی ایس پی یو،آغا محمدیوسف، ڈی آئی جی آپریشنزپنجاب، افضال احمد کوثراور ڈی آئی جی انویسٹی گیشنزلاہور، اطہر اسماعیل سمیت دیگر افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آئی جی پنجاب، عامر ذوالفقار خان نے ایس ایس پی فیصل گلزار کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے دلاسہ دیا۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ایس ایس پی، فیصل گلزار ان دنوں سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انکا فرزند ہادی فیصل گذشتہ چند روز سے لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھا اور آج صبح خالق حقیقی سے جا ملا۔

 

(ہینڈ آؤٹ 560 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, December 27, 2022