آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت پنجاب پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس منعقد
اہم فیصلوں کی ورکنگ بارے تاخیری حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب
پولیس کی انٹرنل ورکنگ میں سرخ فیتہ کلچر کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ عامر ذوالفقار خان
پیشہ ورانہ امور کی مزید بہتر انجام دہی کیلئے پنجاب پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس باقاعدگی سے بلایا جائے گا۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب محمدعامر ذوالفقار خان نے کہاہے کہ پولیس کی انٹرنل ورکنگ میں سرخ فیتہ کلچر کا خاتمہ کرنا ہوگا اوراہم فیصلوں کی ورکنگ بارے تاخیری حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس فورس کی ورکنگ کو مزید بہتر بنانے کیلئے سپروائزری افسران انتظامی امور کی موثر انجام دہی کویقینی بنائیں اور تمام پیشہ ورانہ امورکو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے۔ عامر ذوالفقار خان نے ہدایت کی کہ تمام برانچز کے سربراہان اپنے متعلقہ امور بارے تفصیلی بریفنگزپولیس ایگزیکٹو بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پیش کریں۔ انہوں نے کہاکہ پیشہ ورانہ امور کی مزید بہتر انجام دہی کیلئے پنجاب پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس باقاعدگی سے بلایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پنجاب ہائی وے پٹرول اور آپریشنز سمیت دیگر برانچوں سے متعلقہ امور زیربحث آئے۔
دوران اجلاس ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرزسمیت دیگر افسران نے پیشہ ورانہ امور بارے بریفنگز دیں جبکہ اجلاس میں شریک افسران نے زیر بحث امور کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں جس پر آئی جی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ تمام تجاویز کو حتمی شکل دے کر ایگزیکٹو بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ اجلاس میں تمام برانچز سے متعلقہ ایجنڈوں بارے تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز،سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جیز سمیت تمام برانچز کے سربراہان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ 558 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
