رحیم یار خان پولیس کی بڑی کارروائی، کچے کے علاقے سے اغوا ہونے والے چار مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

رحیم یار خان پولیس کی بڑی کارروائی، کچے کے علاقے سے اغوا ہونے والے چار مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔
آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کی رحیم یار خان پولیس کو شاباش۔
اغواء کاروں نے رات گئے مریض چیک کرنے کاجھانسہ دیکر مقامی عطائی ڈاکٹر ریاض دشتی اور تین د
رشتہ داروں کو اغواء کر لیا۔ ڈی پی او اختر فاروق
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے بکتر بند گاڑیوں اور ایلیٹ ٹیمز کے ہمراہ ملزمان کا تعاقب کیا۔ ڈی پی او اختر فاروق
بازیاب شہریوں کے نام  ریاض ، سراج ،جان محمد اور وحید  بھونگ کے رہائشی ہیں۔ ڈی پی او رحیم یار خان
پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چاروں مغویوں کو اپنی محفوظ تحویل میں لے کرورثاء کے حوالے کر دیا۔ ڈی پی او اختر فاروق

لاہور 25 دسمبر ۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے کچے کے علاقے سے اغوا ہونے والے چار مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرانے پر رحیم یار خان پولیس کو شاباش دی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے اور شہریوں کی جان و مال جے تحـفظ کا عمل مزید موثر بنایا جائے ۔۔۔ تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پنجاب پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں پنجاب پولیس رحیم یار خان نے گذشتہ رات بروقت کاروائی کرتے ہوئے کچے کے علاقے سے اغوا ہونے والے چار مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ۔
ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق نے بتایا کہ اغواء کاروں نے رات گئے مریض چیک کرنے کاجھانسہ دیکر مقامی عطائی ڈاکٹر ریاض دشتی اور تین دشتہ داروں کو اغواء کر لیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے بکتر بند گاڑیوں اور ایلیٹ ٹیمز کے ہمراہ ملزمان کا تعاقب کیا۔ ڈی پی او اختر فاروق
نے مزید بتایا کہ اغواء کار پولیس کے گھیراؤ اور آپریشن پر مغویوں کو چھوڑ کر دھند اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ اغواء کاروں کی تلاش کے لیے پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈی پی او رحیم یار خان نے مزید کہا کہ بازیاب شہریوں کے نام  ریاض ، سراج ،جان محمد اور وحید  بھونگ کے رہائشی ہیں ۔۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چاروں مغویوں کو اپنی محفوظ تحویل میں لے کرورثاء کے حوالے کر دیا۔ ڈی پی او رحیم یار خان نے مزید کہا کہ ملزمان کے قلع قمع تک جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں ترجیحی بنیادوں پر جاری رہیں گی ۔

(ہینڈ آؤٹ 557 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Sunday, December 25, 2022