آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر یوم قائدؒ اور کرسمس کے موقع پر پنجاب پولیس کے سخت انتظامات۔
صوبہ بھر میں 28 ہزار سے زائد اہلکارو افسران نے سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے ۔ آئی جی پنجاب
صوبائی دارالحکومت لاہور میں 6 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ آئی جی عامر ذوالفقار خان
سنٹرل پولیس آفس اور ضلعی سطح پر قائم کنٹرول روم سے چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ جاری رہی ۔ آئی جی پنجاب
مسیحی عبادت گاہوں کے علاوہ تفریحی مقامات کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے صوبہ بھر میں یوم قائدؒ اور کرسمس پروگرامز کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر پولیس فورس اور سپروائزری افسران کو شاباش دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں کرسمس اور قائد اعظمؒ ڈے کے موقع پر پنجاب پولیس صوبہ بھر میں ہائی الرٹ رہی ۔ صوبہ بھر میں کرسمس کے 3431 جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 625 پروگرامز منعقد کیے گئے جن کی سکیورٹی کیلئے صوبہ بھر میں 28 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہے جبکہ لاہور میں 6 ہزار سے زائد اہلکار و افسران تعینات کیے گئے ۔ آئی جی عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ سنٹرل پولیس آفس اور ضلعی سطح پر قائم کنٹرول روم سے چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ جاری رہی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ گرجا گھروں اور تفریح گاہوں کے گردنواح ٹریفک انتظامات بہتر بنانے کے لیے ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات رہی ، حساس مقامات کے ارد گرد ڈولفن، پیرو سمیت دیگر پٹرولنگ فورسز کے گشت میں اضافہ کیا گیا جبکہ گرجا گھروں کے علاوہ تفریحی مقامات پر بھی سکیورٹی سخت رہی جس کی بدولت مسیحی شہریوں نے پر امن ماحول میں اپنے مذہبی تہوار کی خوشیاں منائیں ۔
(ہینڈ آؤٹ 556 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************