''You Work Wou Stay''، جو اچھا کام کرے گا وہی عہدے پر رہے گا۔آئی جی پنجاب کی افسران سے گفتگو
جرائم کنٹرول اولین ترجیح،سب اچھا کی رپورٹ نہیں چلے گی، عملی اقدامات کرنا ہونگے۔ آئی جی پنجاب کی فیلڈ افسران کو تنبیہہ
آئی جی پنجاب نے سپیشل برانچ کو افسران کی کارکردگی مانیٹر کرنے کا ٹاسک دے دیا، رپورٹ روزانہ پیش کی جائے۔
صوبہ بھر میں کرسمس اور قائداعظم ؒ ڈے کی تقریبات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔ آئی جی پنجاب
حالیہ دہشت گردی کے پیش نظر سی ٹی ڈی کو خصوصی اقدامات کرنے کا حکم، صوبہ بھر میں حساس مقامات کی سکیورٹی کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔ آئی جی پنجاب
مری میں برفبازی کے سیزن اور چھٹیوں میں سیاحوں کے رش کے پیش نظر اضافی نفری تعینات کی جائے۔آئی جی پنجاب
نیوائیر نائٹ پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پولیس ٹیموں کے خصوصی اسکواڈز تشکیل دئیے جائیں۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت پہلی آر پی اوز کانفرنس منعقد،پالیسی اور ترجیحات بارے افسران کو آگاہ کردیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، محمد عامر ذوالفقار خان نے کہاہے کہ شہریوں کی جان وما ل کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے جرائم کا قلع قمع میری اولین ترجیح ہے جس میں کوئی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔ آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں جرائم کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ سب اچھا کی رپورٹ اب نہیں چلے گی، عملی اقدامات کرنا ہونگے اور جرائم کنٹرول ہی افسران کی کارکردگی جانچنے کا واحد پیمانہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ میری پالیسی ''You Work Wou Stay' لہذا جو افسر اچھا کام کرے گا وہی عہدے پر رہے گا۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ فورس کے ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پنجاب پولیس میں واضح فرق نظر آنا چاہئے۔ عامر ذوالفقار خان نے آئی جی پنجاب نے سپیشل برانچ کو افسران کی کارکردگی مانیٹر کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کہ انہیں رپورٹ روزانہ پیش کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں کرسمس اور قائداعظم ؒ ڈے کی تقریبات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے، مسیحی عبادت گاہوں کے ساتھ ساتھ مارکیٹوں اور تفریحی مقامات کی سکیورٹی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں۔ عامر ذوالفقار خان نے ہدایت کی کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر صوبہ بھر میں حساس و عوامی مقامات کی سکیورٹی کا از سر نو جائزہ لیا جائے جبکہ حالیہ واقعات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب خصوصی اقدامات کرتے ہوئے دہشت گردوں کا مکمل صفایا یقینی بنائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ نیوائیر نائٹ پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پولیس ٹیموں کے خصوصی اسکواڈز تشکیل دئیے جائیں جبکہ ہوائی فائرنگ، وی ویلنگ، ہلڑ بازی میں ملوث قانون شکنوں کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت قانونی کاروائی یقینی بنائی جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں اپنی پہلی آرپی اوز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے افسران کو جاری کیں۔ آئی جی عامر ذوالفقار خان نے اپنی پالیسی اور ترجیحات بارے افسران کو آگاہ کردیا۔
دوران کانفرنس آئی جی پنجاب کو بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں یوم قائداعظم ؒ اور کرسمس تقریبات کی سکیورٹی پر 28ہزار جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 6ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سینئر افسران خود فیلڈ میں نکل کر حساس عبادت گاہوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مری میں برفباری کے سیزن میں سیاحوں کے اضافی رش کے پیش نظر اضافی نفری تعینات کی جائے اور خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ فیلڈ افسران دفاتر سے نکلیں، آر پی اوز، ڈی پی اوز تھانوں کے اچانک دورے کریں۔انہوں نے کہاکہ فورس کی ویلفیئراولین ترجیح، فیلڈ افسران باقاعدگی سے دربار کا انعقاد کریں تاکہ فورس کو ہر ممکن ریلیف دیا جاسکے۔ کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سنٹرل پولیس آفس میں تعینات افسران، تمام یونٹس کے سربراہان، سی سی پی او لاہور سمیت لاہور پولیس کے افسران موجو دتھے جبکہ آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ 555 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
