آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کا دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کے پیش نظر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم۔
صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت تمام اضلاع میں حساس و عوامی مقامات کے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت۔
تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز اہم تنصیبات، عبادت گاہوں سمیت تمام حساس اور عوامی مقامات کی سکیورٹی بڑھائیں۔ آئی جی پنجاب
بین الصوبائی اور بین الاضلائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کی اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کو بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کے پیش نظر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت تمام اضلاع میں حساس و عوامی مقامات کے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع کے فیلڈ افسران کو سکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز اپنے اضلا ع میں اہم تنصیبات، عبادت گاہوں، ہسپتالوں اور پارکوں سمیت دیگرحساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنائیں۔ عامرذوالفقار خان نے کہاکہ تمام اضلاع میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے اور بین الصوبائی اور بین الاضلائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں تیزی لائیں اور سماج دشمن و شدت عناصر کے قلع قمع میں ضلعی پولیس ٹیموں کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں۔
(ہینڈ آؤٹ 554 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************