محمد عامر ذوالفقار خان آئی جی پنجاب تعینات ۔ وفاقی حکومت نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

محمد عامر ذوالفقار خان آئی جی پنجاب تعینات ۔ وفاقی حکومت نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔ 

 
محمد عامر ذوالفقار خان ان دنوں ڈپٹی ڈی جی اینٹی نارکو ٹکس فورس کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
 
محمد عامر ذوالفقار خان اس سے قبل آئی جی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس، آئی جی اسلام آباد پولیس بھی رہ چکے ہیں۔
 
محمد عامر ذوالفقار خان کا شمار پنجاب پولیس کے انتہائی پروفیشنل، ایماندار اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے۔ 
 
۔ وفاقی حکومت نے محمد عامر ذوالفقار خان کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے ۔ محمد عامر ذوالفقار خان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے انیسویں کامن سے ہے۔ محمد عامر ذوالفقار  ان دنوں ڈپٹی ڈی جی اینٹی نارکو ٹکس فورس کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ محمد عامر ذوالفقار اس سے قبل آئی جی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس، آئی جی اسلام آباد پولیس بھی رہ چکے ہیں۔
 
محمد عامر ذوالفقار خان ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب بھی تعینات رہ چکے ہیں ۔ محمد عامر ذوالفقار کا شمار پنجاب پولیس کے انتہائی پروفیشنل، ایماندار اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے ۔ محمد عامر ذوالفقار نے 1991 میں بطوراے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی۔ محمد عامر ذوالفقار  نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، آر پی اوملتان، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز سی پی او پنجاب کے عہدوں پر فرائض ادا کئے۔  محمد عامر ذوالفقار خان کو سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور وفاقی حکومت میں اہم عہدوں پر فرائص کی ادائیگی کا وسیع تجربہ حاصل ہے ۔

(ہینڈ آؤٹ 551 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Thursday, December 22, 2022