آئی جی پنجاب نے دھند کے موسم میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

آئی جی پنجاب نے دھند کے موسم میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، ڈی آئی جی ٹریفک سمیت تمام ضلعی ٹریفک سربراہان کو شاہرات پر اضافی ٹیموں کی تعیناتی کا حکم۔

صوبے کی تمام شاہرات، ہائی ویز پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔

فوگ لائٹس کی تنصیب، حد رفتار کی پابندی سمیت ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔

اوور سپیڈنگ اور اوور لوڈنگ پر زیرو ٹالرینس کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان پنجاب پولیس

گنے کی ٹرالیوں پر بیک لائٹس اور ریفلیکٹرز لازمی نصب ہوں، تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ پر سخت قانونی کاروائی ہوگی۔ترجمان پنجاب پولیس

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے دھند کے موسم میں ٹریفک حادثات کی روک تھام اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، ڈی آئی جی ٹریفک، آر پی اوز، ڈی پی اوز سمیت تمام ضلعی ٹریفک سربراہان کو شاہرات پر اضافی ٹریفک ٹیموں کی تعیناتی کا حکم دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبے کی تمام شاہرات، ہائی ویز پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جارہا ہے۔ فوگ لائٹس کی تنصیب، حد رفتار کی پابندی سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ جس گاڑی کی تمام لائٹس اور اشارے کام نہ کر رہی ہو اسے شاہراہ پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ اوور سپیڈنگ اور اوور لوڈنگ پر زیرو ٹالرینس کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ گنے کی ٹرالیوں سے ٹریفک حادثات کے بچاؤ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور حفاظتی تدابیر جیساکہ بیک لائٹس اور ریفلیکٹرز کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ پر سخت قانونی کاروائی ہوگی۔ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول کی ٹیمیں دھند کے موسم میں حادثات میں انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے مزید تندہی سے فرائض ادا کررہی ہیں۔  جبکہ حادثات سے بچاؤ کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر آگاہی مہم میں تیزی لائی جائے۔ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر کرنے سے پرہیز کریں اور ٹریفک ایڈوائزری کے سلسلے میں جاری ہدایات پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنائیں۔

(ہینڈ آؤٹ 548 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Wednesday, December 21, 2022