آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں کرسمس اور یوم قائد تقریبات کی فول پروف سکیورٹی کیلئے ہدایات جاری کردیں۔
لاہور سمیت صوبے کے تمام بڑے شہروں میں کرسمس تقریبات کیلئے خصوصی انتظامات کی ہدایت۔
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی تمام تقریبات کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
صوبے کے تمام اضلاع میں مسیحی عبادت گاہوں اور پبلک مقامات کو تین/چار درجاتی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
خواتین شہریوں کی سہولت کیلئے لیڈی پولیس اہلکار مسیحی عبادت گاہوں اور پارک میں سکیورٹی پر تعینات کی جائیں گی۔
تفریحی مقامات بالخصوص پارکوں، پکنک پوائنٹس کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے صوبہ کے تمام اضلاع میں کرسمس اور یوم قائد تقریبات کی فول پروف سکیورٹی کیلئے ہدایات جاری کردیں ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، سی سی پی لاہور، تمام آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کوا پنے اضلاع میں سخت اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبے کے تمام بڑے شہروں میں کرسمس تقریبات کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے جبکہ ساتھ ہی ساتھ سرکاری و نجی سطح پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ہونے والی تمام تقریبات کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں مسیحی عبادت گاہوں اور پبلک مقامات کو تین/چار درجاتی سکیورٹی فراہم کی جائے گی، حساس اور اے کیٹیگری چرچز میں واک تھرو گیٹس، سکینرز کی تنصیب کی جائے گی اور میٹل ڈٹیکٹرز سے جامہ تلاشی ہرصورت یقینی بنائی جائے گی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ خواتین شہریوں کی سہولت کیلئے لیڈی پولیس اہلکار مسیحی عبادت گاہوں اور پارک میں سکیورٹی پر تعینات کی جائیں گی اورکرسمس نائٹ کی مناسبت سے لگائے جانے والے کرسمس بازار کی سکیورٹی کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ تفریحی مقامات بالخصوص پارکوں، پکنک پوائنٹس کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے گی تاکہ مسیحی برادری کے لوگ پر امن ماحول میں اپنے مذہبی تہوار کی خوشیاں منا سکیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گرجا گھروں کے باہرگاڑیوں کی تلاشی کے ساتھ ساتھ پارکنگ کیلئے مناسب فاصلے پر معقول انتظام کیا جائے گا۔ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ غیرملکی دفاتر اور شہریوں کی سکیورٹی کیلئے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور غیر ملکی شہریوں کی ورکنگ سائٹس اور رہائش گاہوں پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ سپیشل برانچ اور سول ڈیفنس کے تعاون سے کرسمس پروگرامز کے تمام مقامات کی سکیورٹی کلئیرنس کو یقینی بنایا جائے گا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ ضلعی امن وبین المذاہب ہم آہنگی کمیٹیوں سمیت متعلقہ اداروں کی تجاویز کو سکیورٹی پلان میں مد نظر رکھا جائے گا۔ ڈولفن اور پیرو کی ٹیمیں مسیحی عبادت گاہوں کے گردونواح میں پٹرولنگ جاری رکھیں گی۔ حساس پوائٹنس پر کوئیک رسپانس اور ایلیٹ پولیس ٹیمیں بھی ایمرجنسی ایکشن کیلئے تعینات رہیں گی۔ کرسمس سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کیلئے ریجنل اور ضلعی سطح پر جوائنٹ کنٹرول رومز فعال کئے جارہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ کرسمس سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کیلئے ریجنل اور ضلعی سطح پر جوائنٹ کنٹرول رومز فعال کئے جارہے ہیں اور ایمرجنسی رسپانس کیلئے ضلعی انتظامیہ اوردیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ موثر کوارڈی نیشن رکھی جائے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ نیو ائیر کی مناسبت سے صوبہ بھر میں زہریلی شراب کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جارہی ہے جبکہ تمام آر پی از، سی پی اوز اور ڈی پی اوز ذاتی نگرانی میں کرسمس سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے۔
(ہینڈ آؤٹ 547 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
Press Release Date:
Tuesday, December 20, 2022