17 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرکے عہدہ پر ترقی دی گئی۔

پنجاب ہائی وے پٹرول میں اسسٹنٹ سب  انسپکٹرز کی سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی

 
 17 اسسٹنٹ سب  انسپکٹرز کو سب انسپکٹرکے عہدہ پر ترقی دی گئی۔
 
ایڈیشنل انسپکٹر  جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول ریاض نذیر گاڑا کے حکم پر اسسٹنٹ سب  انسپکٹرز کی سب انسپکٹر کے عہدہ  پر ترقی کا عمل مکمل کیا گیا
۔ ایڈیشنل آئی جی پی، پی ایچ پی ریاض نذیر گاڑا کی ہدایت پر ڈی آئی جی پی ایچ پی  صادق علی ڈوگر کی زیرصدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ایس ایس پی- پی ایچ پی ہیڈ کوارٹرز  عثمان اعجاز باجوہ، ایس ایس پی -پی ایچ پی لاہور  حماد رضا قریشی اور اے ڈی ایڈمن پی ایچ پی غلام محی الدین نے پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔
محکمانہ پروموشن کمیٹی نے 17 اسسٹنٹ سب  انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر  ترقی دینیکی منظوری دی۔ محکمانہ پروموشن کے لئے کل 25  کیسز کو زیر غور لایا گیا جن میں سے 17 اسسٹنٹ سب  انسپکٹرز کو سب انسپکٹرکے عہدہ پر ترقی دی گئی۔ 08 اسسٹنٹ سب  انسپکٹرز کو مختلف وجوہات کی بنیاد پر ڈیفر کیا گیا۔ چیئر مین پروموشن کمیٹی ڈی آئی جی صادق علی ڈوگر  نے کہا ہے کہ ڈیفر ہونے والے افسران کی آسامیاں  محفوظ ہیں۔ جن کو جلد از جلد اگلی ڈی پی سی میں پروموٹ کر دیا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول  ریاض نذیر گاڑا اور  ڈی آئی جی پی ایچ پی صادق علی ڈوگر  نے ترقی یاب ہونے والے اسسٹنٹ سب  انسپکٹرز کو مبارک باد دی اور آئندہ مزید دل جمعی، بھرپور محنت اور  دیانت داری  کے ساتھ  محکمانہ فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

 

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Monday, December 19, 2022