آئی جی پنجاب کمپلینٹ سنٹر 1787 کی سال 2022 میں احسن کارکردگی
94 فیصد شکایات کو حل کر دیا گیا۔ 6 فیصد شکایات پر کاروائی مکمل، تکمیل کے آخری مراحل میں۔ ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی کمپلینٹ سنٹر 1787پر شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے آئی جی پنجاب کو براہ راست درخواست دیتے ہیں جن پر فی الفور کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سے 23718 شکایات بروقت حل کر دی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
شہریوں کی جانب سے موصول شکایات کو ایس او پیز کے مطابق مقررہ ٹائم لائن کے اندر حل کیا جا رہا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس
شہری اپنی شکایات 1787 اور آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے زریعے درج کروا سکتے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
لاہور 16 دسمبر-شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں قائم آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر1787کی سال2022میں کارکردگی قابل ستائش رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2022میں آئی جی پنجاب کمپلینٹ سنٹر 1787 پر موصول ہونے والی 94 فیصد شکایات کو حل کر دیا گیا، بقیہ 6 فیصد شکایات پر کاروائی مکمل جوتکمیل کے آخری مراحل میں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ آئی جی کمپلینٹ سنٹر 1787کی کارکردگی رواں سال پہلے سے بہتر رہی ہے،رواں برس موصول ہونے والی مجموعی شکایات میں سے 120887 شکایات حل کی گئیں جبکہ صرف 8 ہزار شکایات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جنہیں بہت جلد حل کر لیا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ آئی جی کمپلینٹ سنٹر 1787پر شہری اپنے ہر طرح کے مسائل کے حل کے لیے آئی جی پنجاب کو براہ راست درخواست دیتے ہیں جن پر فی الفور کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ رواں برس صوبائی دارالحکومت لاہور سے 23718 شکایات بروقت حل کر دی گئیں، شیخوپورہ ریجن سے 10600 شکایات حل،گوجرانوالہ ریجن سے 16405 شکایات حل جبکہ فیصل آباد ریجن سے 15762 شکایات حل کی گئیں۔ملتان ریجن سے 12653 شکایات حل جبکہ بہاولپور ریجن سے 11256 شکایات حل کی گئیں۔ساہیوال ریجن سے 8978 شکایات حل جبکہ راولپنڈی ریجن سے 7495 شکایات حل کی گئیں۔ڈی جی خان ریجن سے 7257 شکایات حل جبکہ سرگودھا ریجن سے 5743 شکایات حل کی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کو ایس او پیز کے مطابق مقررہ ٹائم لائن کے اندر حل کیا جا رہا ہے اورجب تک شہری اپنی شکایت پر ہونے والی قانونی کاروائی سے مطمئن نہ ہو جائے اسے داخل دفتر نہیں کیا جاتا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ 1787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر کی مانیٹرنگ اور نگرانی باقاعدگی سے یقینی بنایا جاتا ہے اور کمپلینٹ سنٹر کی ہفتہ وار کارکردگی باقاعدگی سے سینئر کمانڈ کو پیش کی جاتی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ شہری اپنی شکایات 1787 اور آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے زریعے درج کروا سکتے ہیں جبکہ کال اور ایس ایم ایس کے علاوہ اپنی شکایات بذریعہ ای میل، کھلی کچری اور ڈاک بھی 1787آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر بھجوا سکتے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ 546 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
Press Release Date:
Friday, December 16, 2022